منگلورو30؍جنوری (ایس او نیوز) ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق چند ہی رو ز میں منگلورو اوربنگلورو کے درمیان رات کے وقت چلنے والی نئی ٹرین شروع کی جائے گی۔ ابتدا میں یہ ٹرین ہفتے میں تین دن کے لئے دستیاب ہوگی، پھر آئندہ مارچ کے مہینے سے یہ ٹرین روزانہ ان دو شہروں کے درمیان دوڑا کرے گی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ٹرین کو شروع کرنے کے لئے ابتدائی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔اور ا س کے لئے ریلوے بورڈ سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ فی الحال جاری ٹائم ٹیبل کے مطابق جمعہ، اتوار اور منگل کے دن شام میں 4.30بجے یہ ٹرین یشونت پور سے روانہ ہوگی اور صبح 4بجے منگلورو پہنچے گی۔ جبکہ یہی ٹرین منگلورو سے سنیچر، سوموار اور بدھوار کی شام میں 7بجے منگلورو سنٹرل سے روانہ ہوگی اور صبح 4.30بجے بنگلورو پہنچے گی۔
بھٹکل کی ایک دوکان کے لئے بھٹکل میں مقیم اچھی تنخواہ پر ایک قابل Accountant کی ضرورت ہے۔ رابطہ کریں: |