ریلوے قوانین میں کئی اہم تبدیلیاں،یکم جولائی سے تتکال ٹکٹ واپسی پرری فنڈملے گی 50فیصد رقم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2017, 7:42 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال:20/مارچ(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)آئندہ جولائی سے ریلوے ریزرویشن کے قوانین میں ہو رہی تبدیلی کی وجہ سے اب تتکال ٹکٹ پر ری فنڈ میں 50فیصد رقم مل سکے گی۔واضح رہے کہ ابھی تک تتکال ٹکٹ پر ری فنڈ کی واپسی کی سہولت نہیں تھی، اب ری فنڈ سے کم از کم آدھے پیسے مسافروں کو ملنے لگیں گے، ان کے لیے یہ بڑی راحت کی بات کہی جا رہی ہے۔ریلوے بورڈ نے ری فنڈ میں راحت کے علاوہ کنفرم ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی پر بھی کام کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے،اس کے لیے ہر ٹرین میں بھیڑ کے دوران اضافی بوگیاں لگانے کا کام کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی ویٹنگ لسٹ کاچکر بھی ایک طرح سے ختم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہیں۔ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی سوویدھا ٹرینوں میں مسافروں کو کنفرم ٹکٹ کی سہولت دی جائے گی۔یکم جولائی سے تتکال ٹکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی جا رہی ہے، جس میں صبح 10سے 11بجے تک اے سی کوچ کے لیے ٹکٹ بک ہوں گے اور 11سے 12بجے تک سلیپر کوچ کے لیے بکنگ ہوگی۔غورطلب ہے کہ ریلوے میں ٹکٹ کے لیے ہمیشہ سے مارا ماری ہوتی ہے، ایسے میں یکم جولائی سے ٹرینوں میں کوچوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔بھیڑ بھاڑ والے دنوں میں ٹرین میں بہتر سہولیات دینے کے لیے متبادل ٹرین ایڈجسمنٹ سسٹم، سوویدھا ٹرین شروع کرنے اور اہم ٹرینوں کی ڈپلیکیٹ گاڑی چلانے کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ٹرینوں میں ٹکٹ واپسی پر 50فیصد کرایہ کی واپسی ہوگی، ساتھ ہی اے سی 2پر 100روپے، اے سی 3پر 90روپے اور سلیپر پر 60روپے فی مسافر کاٹے جائیں گے۔ساتھ ہی پیپرلیس ٹکٹ کی سہولت بھی شر وع کی جارہی ہے جس کی وجہ سے موبائل پر ٹکٹ بھیج دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...