ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے سینٹرل ریلوے اور مغربی ریلوے کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2018, 11:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب اشونی لوہانی نے آج ممبئی میں چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس میں سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر جناب کے ڈی شرما اور مغربی ریلوے کے جنرل منیجر جناب اے کے گپتا کے ساتھ تمام جاری پروجیکٹوں اورآئندہ کے پروجیکٹوں کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔جناب اشونی لوہانی نے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ (ایم یو ٹی پی)خاص طورپر دیوا۔ تھانے اور کْرلا۔ پریل کی پانچویں اور چھٹی لائنوں کے تحت صلاحیت بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سینٹرل اور مغربی ریلوے نیز ایم آروی سی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ڈویڑنل ریلوے منیجروں ممبئی، ممبئی سینٹرل اور ایم آروی سی کے ڈائریکٹر کی طرف سے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ اسٹیشن کے معائنے سے پہلے جناب اشونی لوہانی نے پریس اور میڈیا سے خطاب کیا۔جناب اشونی لوہانی نے شہری بکنگ مرکز پر پہلے خود کار ٹکٹ نکالنے والی مشین کا افتتاح بھی کیا، جہاں لوگ اے ٹی وی ایم اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ سی ایس ایم ٹی مین لائن پر موبائل چارج کرنے کے اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا گیا۔جناب اشونی لوہانی نے سی ایس ایم ٹی پر دن رات کام کرنے والی بچوں کی ہیلپ لائن 1098 کا بھی افتتاح کیا، جس کے ذریعے گھر سے بھاگ جانے والے بچوں کو شناخت کرکے ان کے گھروں کو واپس بھیجا جاتا ہے۔اس طرح کے ہیلپ ڈیسک لوک مانیہ تلک ٹرمنس اور کلیان پر فراہم ہے۔جناب لوہانی نے محترمہ ریکھا مشرا سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے گھر سے بھاگ جانے والے سینکڑوں بچوں کو ان کے گھروالوں سے ملایا ہے۔ جناب لوہانی نے سینٹرل ریلوے کے کھیل کود سے متعلق نمایاں افراد سے ملاقات کی اور قوم کے تئیں ان کے رول کی تعریف کی۔ممبئی ڈویڑن کے برانچ منیجروں کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئر مین نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ عملے کے افراد سے وقتاً فوقتاً ملاقات کرتے ہیں یا نہیں۔ جناب لوہانی نے عملے کے افراد کی خیریت اور ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب لوہانی نے اس بات کے لئے افسران کی ہمت افزائی کی کہ وہ بغیر کسی جھجک اور خوف کے تنظیم کی بہتری کے لئے اختراعی نوعیت کے خیالات پیش کرے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔