ریل مسافروں کو اب مفت میں ٹریول انشورنس نہیں ملے گا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈین ریلوے مختلف بہانے سے جیب کاٹنے میں مصروف ہے۔چاہے سروس جتنی بدترہو،ریلوے یکم ستمبر سے اپنی انشورنس کی منصوبہ بندی میں تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔ریلوے ابھی مسافروں کو مفت ٹریول انشورنس کا فائدہ نہیں آئے گا۔ریل کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے ہفتہ کو یہ معلومات دیں۔ریل کی وزارت کے اہلکار نے کہا کہ بھارتی ریلوے کھانے پینے اورسیاحت کارپوریشن نے یکم ستمبر سے مفت ٹریول انشورنس کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انشورنس کاقانون اختیاری ہو گا۔مسافروں کو ویب سائٹ یا موبائل سے ٹکٹ بک وقت دومتبادلات میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا،جس میں ایک میں اختیارات منتخب کا ہوگا اور دوسرا چھوڑنے کا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیےIRCTCنے ریل مسافروں کے لیے دسمبر 2017میں مفت ٹریول انشورنس شروع کی تھی۔ریلوے نے اس سے پہلے ڈیبٹ کارڈ کی ادائیگی پر بکنگ چارج بھی معاف کر دیا تھا۔IRCTCکی فراہم کردہ انشورنس کے تحت سفر کے دوران حادثے میں مسافر کی موت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک کی انشورنس کا انتظام کیا گیا تھا۔وہیں سفر کے دوران حادثے میں اپاہج ہونے پر 7.5لاکھ روپے اور زخمی ہونے پر کاانتظام کیاگیاتھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...