انکولہ میں غیر قانونی ریت مافیا کے اڈے پر چھاپہ۔۔۔لاکھوں روپے کی ریت،کار اور مشینیں ضبط

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th August 2016, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 27/اگست (ایس او نیوز)انکولہ تعلقہ کے ہارواڑ میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے اور اسے ہبلی اور دھارواڑ کی طرف روانہ کرنے کے دھندے میں ملوث مافیا کے ایک اڈے پرضلع ایس پی کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے آدھی رات کو چھاپہ مار کر ایک لگژری کار، دو جے سی بی مشینیں اور ذخیرہ کی گئی لاکھوں روپے کی ریت ضبط کرلی ہے۔

اس غیر قانونی دھندے میں شامل دو اہم ملزم اپنی پرانی چال کے مطابق موقع سے فرار ہوگئے، اور پولیس ان کے ساتھ تعاون کرنے والے دو افراد کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔گرفتار ملزموں کے نام جے سی بی ڈرائیور چندرکانت آنند گوڈااور منوہر کوُبال بتائے جاتے ہیں۔ غیر قانونی ریت کے اس کاروبار کے مفرور اہم ملزم کے نام اگسور گرام پنچایت رکن گوپال نائک عرف ہُنڈی گوپو اور راجیندرا پتو پیڈنیکر عرف راجہ پیڈنیکر بتائے جاتے ہیں۔ضبط کی گئی لگژری کار گوپال کی ملیکت بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں رات کا اندھیرا ہوتے ہی غیر قانونی ریت مافیا سرگرم ہوجاتا ہے جس سے مقامی لوگ بہت پریشان ہیں۔ اس بارے میں اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے عوام سے درخواست کی تھی کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع ان تک پہنچائیں۔ لیکن عوام کا کہنا ہے پولیس کو اس غیر قانونی دھندے سے ہونے والی آمدنی اس پر روک لگانے میں آڑے آرہی ہے اور کھلے عام یہ کاروبار بغیر کسی رکاوٹ کے بڑی شان کے ساتھ چلایا جارہا تھا۔اس پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں ایک ٹیم نے رات کے وقت ایسے اڈے پراچانک دھاوا بول دیا۔اور ریت مافیا کے ایک گروہ پر ہاتھ ڈالنے میں کامیاب ہوگئی۔ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں شکایت درج کی گئی ہے۔ اور انکولہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرنے کے بعد بقیہ مفرور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔