کانگریس سب سے بڑی پارٹی بنی تو راہل گاندھی ہوں گے پی ایم عہدہ کے واحد دعویدار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 11:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے اتوار کے روز یہ واضح کر دیا کہ 2019 کے انتخابات راہل گاندھی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ اگر پارٹی کو 200 سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوتی ہیں تو حکومت کانگریس کی قیادت میں بنے گی اور پارٹی صدر ہی اس کا چہرہ ہوں گے۔

پارٹی کے ترجمان  رندیپ سورجے والا نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا،’’ ہمیں امید ہے کہ ہم 2004 سے بہتر پرفارم کریں گے۔ لوگ طے کریں گے۔ اگر پارٹی 200 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ اکیلے ہی سب سے بڑی پارٹی بن جاتی ہے، تو جو بھی پارٹی ہمارے ساتھ ہاتھ ملاکر چلنا چاہے گی ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایسے میں کانگریس صدر وزیر اعظم عہدہ کے واحد دعویدار ہوں گے۔ کانگریس راہل  گاندھی کی قیادت میں انتخابات لڑے گی‘‘۔

سورجے والا نے واضح کر دیا کہ کانگریس کے 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے پر راہل گاندھی ہی وزیر اعظم عہدہ کا چہرہ ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں کانگریس کے سینئر لیڈران نے راہل گاندھی کو باقی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے لئے کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...