کرناٹک میں بھی 10فروری سے راہل گاندھی کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 12:40 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں نوسرجن یاتا کی بھاری کامیابی کو دیکھتے ہوئے راہل گاندھی نے کرناٹک کی عوام کے درمیان جانے کے لئے بس سے دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔کانگریس کے صدرر اہل گاندھی 10فروری سے بلاری کے ہوسیٹ سے ریاستی بس یاتراشروع کریں گے۔اپنے خاص بس میں راہل گاندھی ریاست کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں تین سے چار دنوں کادورہ کریں گے۔کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے کہا کہ گجرات میں راہل گاندھی کی گجرات کی نوسرجن یاترا کافی کامیاب رہی ہے، اسی وجہ سے کرناٹک سمیت کئی ریاستوں کے کانگریس لیڈر ایسی ہی یاترا شروع کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ کرناٹک میں اگلے چند مہینوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔کرناٹک کانگریس نے ریاستی انتخابات کے لئے تیاری کے لئے ریاست کو چار زون میں تقسیم کیا ہے۔کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر دنیش گڈوراؤ نے کہا کہ ریاست میں بس یاترا کے آغاز سے پہلے راہل گاندھی ہوسپیٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

راؤ نے کہا کہ راہل جی ہماری انتخابی مہم کو ہاسپیٹ سے شروع کریں گے۔سی ایم سدارمیا ملکاارجن کھڑگے جیسے کئی سینئر رہنماؤں کے ساتھ جلسے سے خطاب کرنے کے بعد پہلے زون میں راہل گاندھی بس سے دورہ کریں گے۔لوگوں کوجوڑنے کے لئے بس کا سفر بہترین طریقہ ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان کے سفر کے دوران راہل گاندھی چھوٹی جن سبھائیں،نکڑسبھائیں کریں گے اور راستے میں آنے والے اہم مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

راؤ نے کہا کہ اس پورے سفر کی تفصیلی تفصیلات ابھی تیار کی جا رہی ہیں،ہم نے صرف ہاسپیٹ کے دورے کو حتمی شکل دی ہے، جہاں یہ یاترا شروع ہوگی اور 3سے 4لاکھ لوگوں کو جمع کیا جائے گا۔کرناٹک کانگریس نے بھی انتخاب میں گجرات وکاس ماڈل سے کرناٹک وکاس ماڈل کا موازنہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...