سونیا، راہل، مکھرجی، منموہن نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 12:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 27 ویں برسی پر سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ان لیڈروں نے آج صبح ویربھومی پہنچ کر راجیو گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور سابق وزیر اعظم کو یاد کیا۔ اس موقع پر پرینکا کے شوہر رابرٹ وڈرا بھی موجود تھے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے کہ نفرت ان لوگوں کے لئے ایک قید خانہ کی طرح ہے جو اس کے ساتھ جیتے ہیں۔ آج ان کی برسی کے موقع پر میں نے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے سب سے محبت اور احترام کرنا سکھایا۔ یہ سب سے قیمتی تحفہ ہے جو ایک باپ اپنے بیٹے کو دے سکتا ہے۔راہل نے کہا کہ راجیو گاندھی ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ کانگریس کے خصوصی ترجمان سرجے والا نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نئے بھارت کے تخلیق کار سادگی اور عاجزی کی علامت تھے، کروڑوں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بھی تھے۔بھارت رتن راجیو گاندھی کی قربانی کے دن پر میری طرف سے خراج تحسین۔ واضح ہو کہ راجیو گاندھی کی موت 21 مئی، 1991 کو تامل ناڈو کے شری پیرومپدور میں بم دھماکے میں ہو گئی تھی ، جن کو خاص نشانہ بناکر دھماکہ سے جاں بحق کردیا گیا تھا ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...