سدارامیا کی دھاندلیوں کی دستاویزات عام کی جائیں گی خاتون صحافی قتل معاملے میں راہل سے پوچھ گچھ کرنے یڈ یورپا کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2017, 2:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍ستمبر(ایس او نیوز)  سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے آج دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سدارامیا کے مختلف گھپلوں اور دھاندلیوں سے متعلق دستاویزات ان کے پاس موجود ہیں۔ اگلے چار پانچ دنوں میں ان دستاویزات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اپنے آپ کو بہت دیانتدار کہتے ہیں وہ کتنے دیانتدار ہیں دستاویزات جاری کئے جانے کے بعد عوام کو پتہ چلے گا۔ یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدارامیا نے اب تک جو دھاندلیاں کی ہیں ان کی 101فی صد دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔ ایڈی یورپا نے بتایا کہ اس سے قبل بھی سدارامیا اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں کی دھاندلیوں سے متعلق بی جے پی نے چارج شیٹ جاری کی تھی لیکن اس وقت چند اہم دستاویزات ہمارے ہاتھ نہیں لگی تھیں۔ اب چند اہم دستاویزات ہمارے ہاتھ لگی ہیں جس کے جاری کرنے سے ریاستی کانگریس حکومت کی پول کھل جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ان دستاویزات کی بنیاد پر وزیراعلیٰ اور ان کے کابینہ ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ آرٹی آئی کے تحت ایسی دستاویزات حاصل کرنے کے لئے چند شرائط پوری کرنی پڑتی ہیں۔ ایڈی یورپا نے کہاکہ اب چند ہی دنوں میں وزیراعلیٰ سدارامیا کتنے دیانتدار ہیں اس معاملہ کی تفصیل لوگوں کو معلوم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مختلف سرکاری گھپلوں کی تفصیلات اور دھاندلیوں کی تفصیل جاری کریں گے۔ ریاستی حکومت پر انہوں نے الزام لگایا کہ سدارامیا کی قیادت والی ریاستی حکومت میں رشوت عام ہے۔ بغیر رشوت کے کوئی سرکاری کام نہیں ہوتا۔ تمام اعلیٰ افسران تو موجود ہیں ان سے کام لینے کے لئے وزراء ودھان سودھا آتے ہی نہیں۔ اس کے باوجود وزیراعلیٰ زبان پر جو آیا بکواس کرتے ہیں اگلے انتخابات میں عوام کانگریس کو سبق سکھائے گی۔ سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل سے متعلق کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے دیئے گئے بیان سے متعلق جانچ کرنے کا ایڈی یورپا نے مطالبہ کیا۔ اس قتل سے متعلق راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہاتھ ہونے کا جو الزام لگایا ہے اس سے متعلق جانچ کے دوران راہل گاندھی سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہئے کہ کس بنیاد پر انہوں نے یہ الزام لگایا ہے ان سے اس کا ثبوت طلب کرنا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...