بھگوا دہشت گردی پر معافی نہیں مانگیں گے راہل گاندھی:شیوراج سنگھ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد کی مکہ مسجد دھماکہ میں اسیمانند سمیت تمام ملزم بری ہو گئے ہیں۔ بی جے پی نے اب بھگوا دہشت گردی کہنے کے لئے راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن سابق وزیر داخلہ اور کانگریسی لیڈر شیوراج پاٹل نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ شیوراج پاٹل نے کہا ہے کہ راہل گاندھی، سونیا گاندھی یا کوئی بھی بھگوا دہشت پر معافی نہیں مانگے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے خاص بات چیت میں شیوراج پاٹل نے کہا کہ پارٹی نے کسی مذہب میں دہشت گردی پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی ہے ۔ دہشت گردی کا تصور انسان کے مذہب سے نہیں بلکہ اس کے خیالات سے ہے ۔ بی جے پی کی جانب سے راہل گاندھی کے معافی مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ ایسے کئی معاملے ہیں جن پر بی جے پی کو بھی معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کس لئے معافی مانگے؟ کیا انہوں نے بھگوا دہشت گردی کو لے کر پارٹی کے اندر ریزولیشن پاس کیا ہے۔ راہل نے کیا کیا ہے۔ ان کے گھر کے تین افراد کا خون ہوا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے کسی کا نام آگے نہیں رکھا۔ واضح ہو کہ مکہ مسجد دھماکے میں سوامی اسیمانند سمیت تمام ملزمان کے بری ہونے کے بعد بی جے پی نے پریس کانفرنس کر کے اس معاملے پر کانگریس سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ بی جے پی نے کہاکہ آج کانگریس کے چہرے سے مکھوٹہ اتر گیا ہے۔ کانگریس جس طرح سے ہندو دہشت گردی کے نام پر ہندو مذہب کو بدنام کر خوشامدی کی سیاست کرنے کا کام کر رہی تھی، اس کا آج نقاب اترگیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی