مودی کی ہندو تواجانکاری پرراہل کا سوال کیا وزیراعظم کی یہ سوچ صحیح ہے کہ ساری معلومات انہی کے ذہن سے آتی ہیں ؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2018, 2:11 PM | ملکی خبریں |

جے پور2دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس اندیا) راجستھان میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے کئی انتخابی پروگرام کئے۔اپنی پہلی انتخابی مہم میں راہل گاندھی نے ادے پور میں تاجروں سے خطاب کیا اور مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ سرجیکل اسٹرائیک سے لے کر فوج کے علاقے میں مودی حکومت کی دخل اندازی پر راہل گاندھی نے جم کر ہلہ بولا۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کی ہندتوکی جانکاری پربھی سوال اٹھائے۔دراصل راہل گاندھی نے ادے پور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کا کیا مطلب ہے؟ گیتا میں کیا کیا ہے؟ علم ہر جگہ ہے، علم آپ کی طرف ہے،ہر کوئی جس کے پاس جان ہے اس کے پاس علم ہے،ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ ہندو ہیں لیکن ہندودھرم کا مطلب نہیں سمجھتے ہیں کہ کس طرح کے ہندوہیں؟۔ وزیر اعظم نریندر مودی پرہلہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کولگتاہے کہ وہ فوجی سیکٹر میں فوج سے زیادہ علم رکھتے ہیں،وزیر خارجہ سے زیادہ وزارت خارجہ کو جانتے ہیں،وہ سوچتے ہیں کہ وہ زراعت کے شعبے کے بارے میں وزیر زراعت سے زیادہ جانتے ہیں،وہ سوچتے ہیں کہ ساری معلومات انہیں کے دماغ سے آتی ہیں۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی فوج کے کام کے علاقے میں گھسے اور سرجیکل اسٹرائیک کوسیاسی مسئلہ بنادیا، حالانکہ یہ فوج کا فیصلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ مودی کے سرجیکل اسڑائیک کی طرح منموہن سنگھ نے بھی تین بار سرجیکل اسٹرائیک کیاتھا۔ جب فوج منموہن سنگھ کے پاس آئی اور کہا کہ ہمیں پاکستان کی حرکتوں کاجواب دیناپڑے گا،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسے خفیہ رکھنا پڑے گا۔ملک میں تعلیمی اداروں کی حالت پر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایک تصوراتی چیز ہے کہ نجی سیکٹر کا تعلیمی ادارہ بہتر ہے،ہم یقین رکھتے ہیں کہ سرکاری اداروں اور صحت کی دیکھ بھال کے بغیر ہم ملک کو نہیں چلا سکتے،ہندستان کا بہترین تعلیمی ادارہ سرکاری ہے۔تاجروں سے کانگریس کے صدر نے کہا کہ اگر10-15سال ہندوستان میں سہی حکومت آئے تو ہم چین کو شکست دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کی پیداوار کے لحاظ سے پی ایم مودی مکمل طور پر ناکام رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...