نئے ماہر اقتصادیات کی بے وقوفی والی سوچ، جی ایس ٹی پر مودی کا راہل پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 11:28 PM | ملکی خبریں |

موربی، 29نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات انتخابات میں سب اہم ایشو بنے جی ایس ٹی کو گبر سنگھ ٹیکس بتا کر ان کی حکومت پر حملہ کرنے والے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر آج ایک نئے انداز میں جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے ٹیکس سسٹم کو لے کر نئے ماہر اقتصادیات (مسٹر گاندھی)گرانڈ اسٹوپڈ تھاٹ (زبردست بے وقوفی والی سوچ )کا اظہار کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے یہاں انتخابی ریلی میں کہا-میں حیران ہوں کہ بہت سے نئے ماہر اقتصادیات اور ذہین لوگ جنہوں نے زندگی بھر عوام کی تجوری پر ڈاکہ مارا ہو، انہیں ڈاکوؤں کے سوائے کچھ یاد نہیں آتا۔ لہذا آج ایک نیا گرانڈ اسٹوپڈ تھاٹ یعنی جی ایس ٹی کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غریب کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نمک، جوتے، سستے کپڑے اور عام لوگوں کی ضرورت کی چیزوں پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے اور شراب، کینسر کو بلاوا دینے والی سگریٹ، مہنگی گاڑیوں جیسی چیزوں کو سستا کردیا جائے۔ ان پر ٹیکس 28 سے گھٹا کر 18 فیصد کر دیا جائے۔ اس گرانڈ اسٹوپڈ تھاٹ سے بڑی غریب مخالف بات کیا ہو سکتی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ جی ایس ٹی کے بارے میں حکومت کے فیصلوں میں چھوٹی بڑی چوک رہ گئی ہو تو عوام کے کہنے پر اسے تبدیل کر دیا جائے گا۔ موربی کی سیمرک صنعت کے معاملے میں بھی شرح کم کر دیا گیا۔مسٹر مودی نے نوٹ بندی کو بھی بڑا انتخابی مسئلہ بنا رہی کانگریس پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا-ملک کی تجوریوں کو لوٹنے کے بعد عوامی فلاح کی بات کرنے والے اب بھی نوٹ بندی،نو ٹ بندی-نوٹ بندی کہتے پھر رہے ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی لیکن جسے تکلیف ہوئی ہے ان کے آنکھ کے آنسو 12 مہینے بعد بھی خشک نہیں ہو رہے۔ تم نے عوام کو لوٹا ہے مودی تمہارے پاس سے یہ سب نکال دے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔