راہل گاندھی چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لئے کوئی چیلنج نہیں: رمن سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 12:00 AM | ملکی خبریں |

رائے پور ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ریاست میں چوتھی بار بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے لئے ماحول کو پوری طرح سے پارٹی کے حق میں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے اسمبلی انتخابات کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے پر بھی بی جیپی کو کوئی فرق ہیں پڑنے والا ہے۔

ڈاکٹررمن سنگھ نے آج یہاں راہل گاندھی کے اسمبلی انتخابات کی کمان اپنے ہاتھ میں رکھنے کی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ راہل کے صدرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس7 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہارچکی ہے۔ اس سے ہی ان کے عوام کے بیچ کے اثرکا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ کون کمان سنبھالے گا کون نہیں یہ تو ان کا معاملہ ہے، لیکن وہ راہل گاندھی کو چھتیس گڑھ اسمبلی کے انتخابات میں کوئی چیلنج نہیں مانتے ہیں۔ کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے انتخابات میں بی جیپی پر پڑنے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہاکہ ہر انتخاب میں نئے اتحاد بنتے ہیں اور کمزور پارٹیاں مضبوط پارٹی کے خلاف مل کر انتخابی میدان میں اترنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ کسی بھی حالت میں بی جیپی کو مکمل اکثریت دلانے کی حکمت عملی پر تنظیم کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سبھی سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ اتحاد پر پوری نظر رکھی جارہی ہے اور اسی کے مطابق حکمت عملی میں تبدیلی بھی ہوتی رہتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس بی ایس پی اتحاد ہویا نہ ہووہ ہرانتخاب کو چیلنج مانتے ہیں اور اسی کے حساب سے کام کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ آخر ی گیند تک وہ جدوجہد جاری رکھنے پرپر یقین رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...