راہل گاندھی کے ذریعہ مسلم مسائل پربلائی گئی دانشوروں کی میٹنگ پرمسلم رہنماوں نےاٹھائےسوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 12:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) 2019 لوک سبھا انتخابات کی آہٹ کے ساتھ ہی انتخابی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایک طرف لیڈران مختلف ریاستوں کا دورہ کرکے اپنی تنظیم کومتحرک کرنے اور پارٹی لیڈران وکارکنان کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف تمام طبقات کے لیڈران کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ان سے ملاقات کرنے کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اسی ضمن میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج مسلم دانشوروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج تقریباً 25۔20 مسلم رہنماوں کو مدعو کیا ہے، لیکن اس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل ہونے والے ناموں کی فہرست کو پوری طرح سے خفیہ رکھا گیا ہے۔ کانگریس کی اس ملاقات پرمسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم سمجھی جانے والی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر کے ذریعہ سب سے پہلے تنقید کی گئی ہے۔

مشاورت کے صدر نوید حامد نے کہا کہ میٹنگ کہیں بھی اور کسی سے بھی ہوسکتی ہے، لیکن اگر مسلم مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے مسلم دانشوروں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے اور اس میں اسلام کے خلاف بات کرنے والے لوگوں کو مدعو کیا گیا تو یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ جو مسلمانوں کے مسائل جانتے ہیں اور ان کی بات کرتے ہیں، مسلم مسائل پربات کرنے کے لئے انہیں بلایا جانا چاہئے۔

مجلس مشاورت کے صدرنوید حامد نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے "مزے کی بات ہے کہ جاوید اختر جواسلام میں یقین نہ رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ راہل گاندھی کے ذریعہ مسلم مسائل پربات چیت کرنے کیلئے مسلم دانشوروں کی بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہیں"۔

دوسری جانب سابق ممبرپارلیمنٹ محمد ادیب نے نیوز 18 اردو سے ٹیلیفونک بات چیت میں کہا کہ یہ اچھی کوشش ہے، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان لوگوں سے مسائل حل ہوجائیں گے۔ کیا جن لوگوں کو بلایا گیا ہے، وہ لوگ مسلمانوں کی آواز ہیں یا آواز اٹھاتے ہیں؟ محمد ادیب نے یہ بھی کہا کہ جو نام سامنے آرہے ہیں، اس میں کئی لوگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مخالف ہیں، جبکہ بورڈ مسلمانوں کی آواز ہے۔ اس لئے میرا ماننا ہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس کے بارے میں جانکاری ہونی چاہئے۔

نوجوان لیڈر عمیق جامعی نے کہا کہ راہل گاندھی کی میٹنگ میں مسلم دانشور کے طور پر جاوید اختر اور شبنم ہاشمی کو بلایا جانا جو خود کو مسلمان نہیں مانتے، وہ کیا بات کریں گے۔ راہل گاندھی جو انتخابات کے وقت مسلمانوں کا نام لینے سے ڈرتے ہیں اور اب وہ مسلمانوں کے مسائل پر بات کرنے کے لئے خفیہ میٹنگ کرتے ہیں، اس میں چوری کیا ہے، اگر وہ مسلمانوں سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ اتنی رازداری کیوں رکھ رہے ہیں؟

واضح رہے راہل گاندھی کے ذریعہ مسلم مسائل پر بات کرنے کے لئے بلائی گئی مسلم دانشوروں کی میٹنگ میں جاوید اختر، شبانہ اعظمی، سیدہ حمید ، شبنم ہاشمی، رعنا ایوب، زیڈ کے فیضان، ظفر محمود وغیرہ کو بلایا گیا ہے۔ اس میں مسلم تنظیموں کے رہنماوں اور مسلمانوں کی آواز اٹھانے والے کئی رہنماوں کو نہیں بلایا گیاہے، جس کی وجہ سے راہل گاندھی کی میٹنگ پر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ سوال جاوید اختر، شبانہ اعظمی اور شبنم ہاشمی کے ناموں پر مخالفت کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...