راہل گاندھی کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا انٹرویو؛ کہا، میری سب سے بڑی مدد وزیراعظم مودی نے کی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 10:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے صدر بننے کے بعد راہول گاندھی نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں گجرات کے انتخابات سے لیکر بی بی جے پی کے کئی الزامات کا جواب دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کے انتخابات میں کانگریس کامیاب ہو رہی ہے اور ان کی کامیابی یک طرفہ ہے۔ انہوں نہ صرف یہ کہ انہوں نے بی جے پی اور نریندر مودی کی طرف سے لگائے گئے الزاما ت کو بے بنیاد قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ میں اس نفرت کی سیاست کے مقابلے میں مضبوط بن گئے ہیں حتی کہ مودی نے اس سلسلے میں میری کافی مدد کی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات انتخابات میں لوگوں کی آواز بن کر بی جے پی اور مودی سے سوالات پوچھ رہے ہیں ۔ میں صرف پیار سے جاکر ان سے ملا تھا اور ان کے گلے لگا تھا ۔ کسانوں سے جب ان کے احوال کی پرسش کی تو معلوم ہو ا کہ ان کے اناج و غلہ کی درست قیمت بھی نہیں ملتی ہے تو میں نے سرکار سے سوال کیا ۔ تاجروں سے جب ملاقات کی تو ان کو جی ایس ٹی سے پریشان دیکھا میں نے تاجروں کے مسائل کے تحت سرکارسے سوال کیا ۔ آدی واسیوں سے ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ انہیں پانی نہیں ملتا ہے تو میں نے سرکار سے سوال کیا ۔ راہل گاندھی نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ میں نے کہا وہ گجرات کے مفلوک الحال عوام کی آواز تھی۔راہل گاندھی نے کہا موجودہ بھاجپائی سرکار راہل گاندھی سے نہیں ؛ بلکہ گجرات سے خوفزدہ ہے ۔راہول گاندھی نے پھر ایک سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے؟ یہ تبدیلی نہیں ہے ؛ بلکہ عوام کی گاڑھی کمائی پر شب خون ہے ۔ بدھ کو راہل نے کہا کہ کیا ان کا مندر جانا منع ہے ؟ میں مندر اس لیے جاتا ہوں تاکہ ملک کی ترقی اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے ’’ پرارتھنا ‘‘ کرسکوں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...