راہل گاندھی کا مودی پر پھر حملہ : کہا، وزیر اعظم کو معاشی بدنظمی کی اصلاح کے لیے آربی آئی سے 3.60 لاکھ کروڑ روپیوں کی ضرورت ہے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 8:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم مودی پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے اقتصادی اصولوں کی وجہ سے پھیلی افراتفری کو حل کرنے کے لئے اب ریزرو بینک سے 3.60 لاکھ کروڑ روپے کی بڑی رقم کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

ایک اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حکومت ریزرو بینک سے 3.60 لاکھ کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس صدر نے ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل سے بھی کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں اور ملک کی حفاظت کریں ۔ راہل گاندھی کے الزامات پر فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کانگریس صدر نے میڈیا میں شائع خبر کو پوسٹ کر اس کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔ خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ آر بی آئی۔حکومت کے درمیان تعطل وزارت خزانہ کے اس تجویز کو لے کر پیدا ہوا ہے جس میں حکومت ریزرو بینک کی بچت سے 3.6 لاکھ کروڑ روپے لینا چاہتی ہے جو مرکزی بینک کی 9.59 لاکھ کروڑ روپے کی مخصوص رقم کے ایک تہائی سے زیادہ ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت اپنی د بنگئی کی پالیسی سے اداروں کو کھوکھلا کررہی ہے ۔ آر بی آئی کے ایک ڈپٹی گورنر کی طرف سے مرکزی بینک کی خود مختاری کو لے کر فکر کے اظہار کے بعد مودی حکومت اور ریزرو بینک کے درمیان اختلافات گزشتہ دنوں عوام میں پھیل گئے ۔ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے کہا تھا کہ جو حکومتیں ان مرکزی بینک کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتیں ا نہیں دیر سویراس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے ۔اس کے جواب میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آر بی آئی ایکٹ کے تحت مرکزی بینک کی خود مختاری ضروری ہے ۔حکومت اور مرکزی بینک دونوں کو ہی عوامی مفاد میں اور ہندوستانی معیشت کی ضرورت کو ذہن میں رکھ کر کام کرنا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...