مودی، امیت شاہ کے بعد اب راہل گاندھی کی اڑیسہ پر نظر، 15 دن میں دوسرا دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 1:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)2019 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ملک کی سیاست کا مرکز یوپی کے علاوہ مشرقی ہندوستان میں بھی شفٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خاص طور پر اڑیسہ زیادہ بحث میں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہاں پوری طاقت جھونکی ہوئی ہے، جبکہ ماضی میں اچھے نتائج پاتی رہی کانگریس کے ایجنڈے میں حاشیے پر چل رہے اس ریاست پر اب پارٹی صدر راہل گاندھی کی بھی نظر ہے۔گزشتہ پندرہ دن میں راہل دوسری بار یہاں کے دورے پر ہیں۔اڑیسہ میں فی الحال بیجو جنتا دل (آر جے ڈی) کے نوین پٹنائک کی واحد حکومت ہے۔سال 2000 سے وہ مسلسل بطور وزیر اعلی صوبے کا اقتدار سنبھال رہے ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں بھی ان کی پارٹی یکطرفہ حمایت پاتی رہی ہے۔2014 کے لوک سبھا انتخابات میں پورے ملک میں مودی لہر کے باوجود اڑیسہ کی 21 سیٹوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی محض ایک سیٹ جیت پائی جبکہ بی جے ڈی نے 20 سیٹوں پر اپنا پرچم لہرایا۔تاہم کانگریس کو یہاں کوئی سیٹ نہیں مل سکی، لیکن اس کا ووٹ شیئر بی جے پی سے بھی زیادہ رہا۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اڑیسہ میں بی جے ڈی کو 44.8 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 21 میں 20 سیٹیں ملیں۔جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 21.9 فیصد ووٹ پاکر محض ایک سیٹ جیتی۔وہیں کانگریس کو بی جے پی سے زیادہ یعنی کل 26.4 فیصد ووٹ حاصل ہوا لیکن اس کا ایک بھی امیدوار جیت نہیں سکا۔اس سے پہلے 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا ووٹ شیئر اور بھی زیادہ تھا اور پارٹی کے 6 رہنما منتخب ہوئے تھے۔اس الیکشن میں کانگریس کو کل ووٹ فیصد 32.7 فیصد ملا۔ جبکہ بی جے ڈی نے 37.2 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 14 سیٹیں جیتیں۔بی جے پی کو 16.9 فیصد ووٹ شیئر ملا، لیکن وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔

ایک نظر اس پر بھی

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...