کانگریس صدربننے کے بعد راہل گاندھی کے لیے چیلنج ہوگا’مشن اترپردیش‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:00 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راہل گاندھی کے کانگریس صدر عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اتر پردیش میں پارٹی کو پھر سے کھڑا کرنے کا ہوگا۔اتر پردیش میں نہرو،گاندھی خاندان کی سماجی اور سیاسی ورثہ ہے، جو پانچ نسلوں تک جاری ہے۔ان کی بھی سیاسی زمین یہی ہے اور مستقبل کے سوال بھی یہیں سے وابستہ ہیں، لہٰذا’مشن اترپردیش‘ ان کے لیے بہت اہمیت کاحامل ہوگا۔سیاسی مبصرین کے مطابق اتر پردیش میں راہل کے لئے سب سے بڑا چیلنج کانگریس کو پھر سے کھڑا کرنے کاہوگا۔اس کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں بھی پارٹی کو مضبوط کرنا ہو گا، جہاں اس وقت وہ حاشیے پر ہیں۔سیاسی تجزیہ کاررشیدقدوائی کے مطابق اتر پردیش میں مسلسل اپنی زمین کھونے والی کانگریس نے اس صوبے میں خود کو کھڑا کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کر لی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ یا تو لیڈر عوام کا مزاج بدلے یا پھر عوام کے جذبات کو سمجھ کر اپنا ایجنڈا تیارکرے۔راہل میں اس وقت یہ دونوں ہی چیزیں اس درجے کی نہیں ہیں جو جواہر لال نہرو یا اندرا گاندھی میں تھیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سچ ہے کہ لیڈر وقت کے ساتھ سیکھتا ہے۔جس طرح نہرو ہوا کے برعکس رخ اختیار کرنے کی ہمت رکھتے تھے۔اسی طرح اندرا گاندھی نے ہندوستانیوں کے جذبات کو سمجھ کر بنگلہ دیش بنوایا۔راہل کے سامنے وہی کرشمائی قیادت ثابت کرنے کا چیلنج ہے۔قدوائی نے کہا کہ کانگریس کے سامنے اتر پردیش میں تنظیم کی سطح پر بھی بڑے چیلنجز ہیں۔

گجرات انتخابات میں راہل کے بدلے ہوئے تیور کے بارے میں قدوائی کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک سونیا گاندھی کے سائے میں تھے۔ذمہ داری ملنے پر لیڈر کی اصل خصوصیات کاپتہ چلتا ہے۔جب تک نہرو آگے رہے، تب تک اندرا ان کے سائے میں رہیں، لیکن ذمہ داری ملنے پر نہرو سے مختلف ان کی خصوصیات ظاہر ہوئیں۔اسی طرح راجیو گاندھی اور اندرا میں فرق تھا۔سونیاگاندھی راجیو سے مختلف ہیں۔جب کسی کو اقتدار ملتا ہے، تب اس کے کام کاج کا طریقہ پتہ چلتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...