2019 میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کریں گے راہل گاندھی؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر کے عہدے پر راہل گاندھی کی تاجپوشی تقریبا طے ہونے کی وجہ سے تمام اپوزیشن جماعتوں کا خیال ہے کہ وہ بی جے پی کو مرکز کی سیاست میں سخت ٹکر دینے اور علاقائی جماعتوں کوساتھ لے کر چلنے میں اپنی ماں اور موجودہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی طرح ہی کارگر ثابت ہوں گے۔ان پارٹیوں کا خیال ہے کہ گجرات انتخابات میں اگر کانگریس کے حق میں’اچھے نتائج‘آئے تو وہ اپوزیشن کے اتحاد میں ایک نئی توانائی پیدا کرے گی۔کچھ اپوزیشن لیڈروں کا یہ ماننا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اوپر اس بات کا دباؤ ہے کہ اگر وہ مل جل کر الیکشن نہیں لڑیں گے تو ان کے وجود پر خطرہ آ سکتا ہے۔لہٰذا راہل کو اپوزیشن کے اتحاد قائم کرنے میں زیادہ دقت نہیں آنی چاہئے۔راہل گاندھی کانگریس صدر کے عہدے کے لئے واحد امیدوار رہ گئے ہیں۔11 دسمبر کو پارٹی صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔پارٹی آئین کے مطابق، اس کے بعد ہی نئے صدر کے منتخب ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔راہل کے کانگریس صدر بننے کے رسمی اعلان سے پہلے ہی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اعلان کر دیا ہے کہ انہیں راہل کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔اپوزیشن اتحاد قائم رکھنے میں راہل کتنے کارگر ہوں گے۔اس سوال پر ڈی ایم کے لیڈر تروچ شیوا نے کہاکہ راہل گاندھی ایک ذہین نوجوان لیڈر ہیں۔وہ کانگریس کے لئے قابل قدرآور ثابت ہوں گے۔سونیا گاندھی کی ہی طرح راہل گاندھی کے بھی ان کی پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...