امیٹھی میں راہل گاندھی اور اسمر تی ایرانی کے د رمیان کانٹے کی ٹکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 11:41 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی،23؍مارچ (ایس او نیوز؍ یو این آئی ) اترپردیش کی امیٹھی پارلیمانی سیٹ پر اس بار بھی کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ اس سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے مقابلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دوبارہ اسمرتی ایرانی کو اتارا ہے ۔ ا یرانی نے2014کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کو زور دار ٹکر دی تھی اور کا نگریس صدر راہل گاندھی تقریباً ایک لاکھ ووٹوں سے ہی جیت حاصل کر سکے تھے ۔ جمعہ کو امیٹھی سے امید وار بنا ئے جانے کے اعلان کے بعد ایرانی نے کہا کہ راہل گاندھی کے لئے دیوار پر نتیجہ لکھا ہو ا ہے ۔انہو ں نے امیٹھی میں‘ کامدار بنام نامدار ’کے درمیان انتخابی مقابلہ ہونے کی بات کہی ہے ۔ سمرتی ایرانی نے دعویٰ ٰ کیاکہ امیٹھی کے عوام کی مشکلات کوسننے اور انہیں دور کرنے کے لئے راہل گاندھی کو کبھی وقت نہیں ملا جبکہ انہوں نے گزشتہ پانچ برس میں یہاں کے عوام کے ساتھ بیشتر وقت گذارا ہے ۔ بی جے پی امید وار نے یہ کہتے ہوئے راہل گاندھی پر تنقید کی کہ جن غریبوں نے اپنے ووٹ دے کر راہل گاندھی کو رکن پارلیمان بنایا ، ان کو ہی کانگریس صدر نے دھوکہ دیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اتحاد نے امیٹھی سیٹ سے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسے میں اس مرتبہ راہل گاندھی اور اسمرتی ایرانی کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ ایرانی نے اس پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی کا امیٹھی سے امیدوار نہ اتارنا ثابت کرتا ہے کہ انتخابات میں کانگریس کی کیا حالت ہونے والی ہے ۔ واضح ر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مسلسل کہا ہے کہ اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیٹھی اور اعظم گڑھ سیٹیں جیتے گی۔2014میں امیٹھی سے کانگریس اور اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو جیتے تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...