’’مودی ،نوٹوں کی طرح آئین بھی بدلنا چاہتے ہیں‘‘ کلبرگی میں راہل نے کھولی ’’میں بھی چوکیدار‘‘ مہم کی پول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:29 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو؍کلبرگی،19؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نریندر مودی نے جس طرح 500اور 1000 کے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کیا اسی طرح اس ملک کے آئین کو بھی بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کے اس مشن کو کانگریس کامیاب نہیں ہونے دے گی۔اس بات کا الزام  کانگریس قائد راہول گاندھی نے کیا۔ راہول نے   الزام لگایا کہ ریزروبینک آف انڈیا کی منظوری کے بغیر ہی ملک میں نوٹ بندی کی گئی تھی ۔  وزیراعظم نریندرمودی کی چوکیدار مہم پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدرراہل گاندھی نے آج کہاکہ رافیل جنگی طیاروں کے سودے میں پکڑے جانے کے بعد نریندرمودی پورے ملک کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں ۔ ’’میں بھی چوکیدار‘‘ مودی کے جملے پر حملہ بولتے  ہوئے راہل نے کہاکہ چوکیدار چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اس لئے اب چوکیدار پورے ہندوستان کو چوکیدار قرار دے رہا ہے لیکن ان کو   چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے سے پہلے پورا ہندوستان چوکیدارنہیں تھا۔

مودی نے جیسے ہی ’’میں بھی چوکیدارمہم‘‘شروع کی اگلے ہی  دن سے  راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہاکہ اب مودی تمام ہندوستانیوں کے ساتھ چوکیدارکو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس مہم میں بی جے پی صدر امیت شاہ اور پارٹی کے دیگر لیڈران بھی مودی کا ساتھ دے رہے ہیں ۔مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کی شناخت چوکیدار نریندرمودی کے نام سے ہوگئی ہے ۔ حالانکہ بی جے پی لیڈر راہل گاندھی کی اس مہم پر اعتراض کررہے ہیں ۔رافیل سودہ میں پکڑے جانے سے پہلے صرف نریندرمودی چوکیدار تھے ۔اب چور پکڑے جانے کے بعد پورے ملک کے لوگوں کو چوکیدار کہا جانے لگا ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ چوکیدار چور ہے ۔

لوک سبھا میں سابق اپوزیشن کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے کے پارلیمانی حلقہ کلبرگی میں آج عام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہاکہ اتنے دنوں سے آپ کہتے تھے چوکیدار چور ہے ۔ لیکن کل اور پرسوں سے نریندرمودی پورے ملک کو  چوکیدار قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ راہل نے عوامی اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں جمع لوگوں سے پوچھا  کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ  جب وہ وزیراعظم بننا چاہتے تھے تو انہوں نے کہاتھاکہ مجھے وزیر اعظم نہیں  چوکیدار بنائیے ، لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پورے ہندوستانیوں کو چوکیدار بنایا جائے ۔کانگریس صدر نے کہاکہ دراصل مودی نے اس وقت عوام سے یہی کہاہوگاکہ مجھے وزیراعظم بناکرآپ تمام ان کی چوکیداری کریں ۔

 انیل امبانی کی چوکیداری:   راہل نے سوال کیا کہ مودی کس کی چوکیداری کررہے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ انیل امبانی کی چوکیداری نہیں کررہے ہیں  ؟ کیا وہ مہیل چوکسی ،نیرومودی ،للت مودی اور وجئے ملیا کی چوکیداری نہیں کررہے ہیں؟ گاندھی نے کہا کہ پلوامہ میں خودکش دہشت گرد حملہ جن میں 40 سے بھی زیادہ سی آر پی ایف کے جوان ہلاک ہوئے تھے اسی روز چوکیدار نے ادانی کو ہندوستان کے 6 ایرپورٹس دے رکھے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ رافیل ہندوستانی ایرفورس کا جنگی طیارہ ہے ۔ان طیاروں کی خریداری سب سے بڑا دفاعی سودہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں اس سے بڑا دفاعی سودہ ہوہی نہیں سکتا۔ یہ چودہ کروڑوں روپئے پر مشتمل ہے ۔ گاندھی نے دعویٰ کیا کہ یوپی اے حکومت نے واضح طورپر کہاتھاکہ ہندوستان ایرونیٹکس لمٹیڈ(ایچ اے ایل)کو  بنگلور ،اڑیسہ اور دیگر مقامات پر رافیل جنگی طیارے تیارکرنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا ۔اس وقت کے وزیردفاع اے کے انتونی نے بھی واضح کیا تھاکہ ہر ایک طیارہ کی قیمت 526 کروڑ روپئے ہوگی۔ لیکن مودی جنہوں نے واحد انیل امبانی کو اپنے ساتھ فرانس لے گئے تھے ۔اس دوران مبینہ طورپر پورا ٹھیکہ تبدیل کروادیا۔

چوکیدار نے 526 کروڑ روپئے کا طیارہ 1,600 کروڑ روپئے کروادیا ۔ راہل نے کہاکہ مودی نے ایچ اے ایل کا ٹھیکہ منسوخ کرواکے کرناٹک کے نوجوانوں کا روزگار چھین لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایچ اے ایل یہ جنگی طیارہ تیارکرتا تو کرناٹک کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملتا۔ لیکن مودی نے کہہ دیا کہ اب یہ ٹھیکہ انیل امبانی کو دیا جائے گا۔ راہل نے کہاکہ اس میدان میں امبانی کی کمپنی نے کچھ بھی نہیں کیا لیکن مودی نے دنیا کا سب سے بڑا دفاعی ٹھیکہ امبانی کو دے دیا اس ٹھیکہ سے 30 ہزار کروڑ کا منافع ملے گا۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہاکہ مودی جھوٹے وعدے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاتھاکہ ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے ڈالے جائیں گے ۔ اور ہرسال دوکروڑ نوجوانوں کو روزگار کا بھی وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا ۔ 

آئین کی دھجیاں: کانگریس صدر نے  الزام لگایا کہ وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس اس ملک کے دستور کو کمزور بنانے کی کوشش کررہے ہیں  اور جس طرح 500اور 1000 کے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کیا اسی طرح اس ملک کے آئین کو بھی تبدیل  کرنے  کی کوشش کررہے ہیں ۔ راہول نے کہا کہ کانگریس ان کے اس مشن کو  کامیاب ہونے نہیں  دے گی۔ راہول  نے  الزام لگایا کہ   مودی مختلف عقائد پر عمل کرنے والوں کے درمیان اپنی تقریروں سے نفرت کو فروغ دے رہے ہیں ۔

ریلی سے خطاب کرنے سے قبل راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈر اور گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کی موت پر   دومنٹ کی خاموشی رکھ کر ان کیلئے دعا کی۔ معلوم ہوکہ پاریکر کا اتوارکے دن انتقال ہوگیا تھا۔ راہل نے اسٹیج پر موجود رہنماؤں کے ساتھ منوہر پاریکر کو یاد کیا ۔ خیال رہے کہ  پاریکر کی بیماری کے دوران راہل نے گوا میں ان کی عیادت بھی کی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...