الگ موڈ میں راہل گاندھی، مودی حکومت پرکسا طنز، شیئرکیامزاحیہ ویڈیو

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2017, 10:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے نریندر مودی حکومت کے خلاف جارحانہ تیور اپنارہے ہیں۔امرناتھ یاترا کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملے، نوٹ بند ی کے بعد اب راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کو لے کر طنز کسا ہے،لیکن اس بار ان کا انداز بھی بدلا بدلاسا ہے۔ راہل نے ایک مزاحیہ ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے، جس میں ایک لڑکے اورلڑکی کسی ریسٹورنٹ میں پیسوں کی لین دین کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔راہل گاندھی نے اس ویڈیوکاکیپشن دیا ہے’این ڈی اے کی غریبوں کی مفاد والی پالیسی‘۔اس سے پہلے جمعرات کو بھی راہل نے ٹوئٹ کرکے طنز کسا تھا۔راہل گاندھی نے چٹکی لیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ حکومت نوٹوں کی گنتی کرنے کے لیے ریاضی کے اساتذہ کو تلاش کر رہی ہے، دلچسپی رکھنے والے لوگ پی ایم ا و سے رابطہ کر سکتے ہیں۔دراصل راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر نوٹ بند ی کے بعد پرانے نوٹوں کے اعدادوشمار سے جڑی ایک خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر طنز کسا ہے۔غورطلب ہے کہ بدھ کو جب ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل پارلیمنٹ کی مالی امور کی مستقل کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تو زیادہ تر ارکان نے ان سے یہی سوال پوچھا کہ نوٹ بند ی کے بعد ریزرو بینک کے پاس کتنے نوٹ آئے۔ارجت پٹیل نے کمیٹی کے ممبران کو بتایا تھا کہ نوٹ بند ی کے وقت 17.7لاکھ کروڑ روپے کی کرنسی مارکیٹ میں تھی، جن میں سے زیادہ تر 500اور 1000روپے کے نوٹ تھے،لیکن ان میں سے کتنا روپیہ پرانے نوٹ کی شکل میں واپس آ چکا ہے؟ اس سوال پر ارجت پٹیل نے گول مول جواب دیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...