اندرا کینٹین کی صحیح تشہیر پر ایک لاکھ روپئے انعام 16؍اگست کو راہل گاندھی کے ہاتھوں اسکیم کے افتتاح کے لئے تیاریاں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 11:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،11/اگست (ایس او نیوز)بروہت بنگلورمہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے اپنی اندرا کینٹین اسکیم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ’’سیلفی ودھ اندرا کینٹین‘‘ نامی مقابلہ شروع کیا ہے۔ اس میں حصہ لینے والے افراد کو کینیٹن کے متعلق بہترین نعرہ (سلوگن) کے ساتھ کینٹین کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی تصویر کھینچ کر روانہ کرنا پڑے گا۔ بہترین نعرہ پیش کرنے والے فرد کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت نے غریب اور مزدور طبقات کو رعایتی قیمتوں میں کھانے کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اندرا کینٹین اسکیم شروع کی ہے اور اس کے لئے 100؍کروڑ روپے بھی جاری کئے ہیں۔ کئی وارڈوں میں اندرا کینٹین کے تعمیری کام مکمل ہوچکے ہیں اور16؍اگست کو مذکورہ کینٹین کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کل ہند کانگریس پارٹی (اے آئی سی سی) کے نائب صدر راہل گاندھی کو مدعو کیاگیا ہے اور یہ افتتاحی تقریب شہر کے نیشنل کالج گراؤنڈ پر منعقد ہونے والی ہے۔ اسی دن ’’کینٹین ایپ‘‘ کا بھی اجراء عمل میں لایا جائے گا۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ آس پاس کے علاقوں میں موجود اندرا کینٹین میں دستیاب ہونے والے ناشتہ اور کھانے کے تفصیلات فراہم کرنے کے مقصد سے مذکورہ ایپ منظر عام پر لایا جارہا ہے۔ شہریان اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے قریبی کینٹین کا پتا بھی لگا سکتے ہیں۔ مذکورہ کینٹین کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی کھینچنے کے علاوہ ایک نعرہ تیارکرکے بی بی ایم پی دفتر کو روانہ کرنا ہوگا۔ بہترین نعرہ پر ایک لاکھ روپے نقد دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی کے اعلیٰ افسران اس نعرے کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلہ میں شرکت کرنے والے افراد کو 5؍مقامات پر اندرا کینٹین کہاں پر موجود ہیں اس کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد کسی ایک کینٹین کے سامنے کھڑا ہوکر سیلفی کھینچ کر نعرہ کے ساتھ روانہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا کینٹین اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے بی بی ایم پی نے کئی نوجوانوں کی خدمات حاصل کی ہیں جن وارڈز میں کینٹین تعمیر کئے ہیں وہاں لڑکوں اور لڑکیوں کو سیلفی لینے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلہ کا مقصد اس اسکیم کو ہر جگہ مقبول کرنا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کینٹین کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔