کانگریس کے کا ہل اراکین اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ ملنا مشکوک بے کار اور بے عمل لجسلیٹرس کی فہرست تیارکرنے ریاستی قیادت کو راہل گاندھی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 11:12 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،20/ستمبر(ایس او نیوز) پچھلے ساڑھے 4؍سال سے سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے حلقوں کے لوگوں کو فائدہ نہ پہنچانے والے چند اراکین اسمبلی کو آئندہ ریاستی اسمبلی کے لئے ہونے والے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس وجہ سے کانگریس کے موجودہ اراکین اسمبلی میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ ابھی سے ان لجس لیچرس الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ چند لجس لیٹرس جن حلقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان حلقوں کا کبھی کبھار دورہ کرکے باقی دنوں میں موج مستی میں ڈوبے رہے۔ ایسے لجس لیٹرس مختلف عوام دوست سرکاری اسکیموں کو بھی اپنے حلقوں میں متعارف کروانے میں ناکام رہے ایسے لجس لیٹرس کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی چند لجس لیٹرس اپنے حلقوں میں کیمپ کئے ہوئے ہیں اور اپنے حلقوں کے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ جن لجس لیٹرس نے پچھلے ساڑھے چار سال سے اپنے حلقوں کا بہ مشکل گنتی کے دورے کئے ایسے لجس لیٹرس بھی اب اپنے حلقوں میں کیمپ کرکے عوام کے مسائل حل کرنے میں جٹ گئے ہیں۔ کل ہند کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیراعلیٰ سدارامیا اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) صدر ڈاکٹر جی ۔ پرمیشور سے واضح کہا ہے کہ کاہل اراکین اسمبلی کو انتخابات میں ہرگز ٹکٹ نہ دیا جائے۔ پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران اپنے حلقوں میں لوگوں کا دکھ سکھ دریافت نہ کرنے والے لجس لیٹرس کی فہرست میں 35؍تا40؍ نام ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ چناؤ کے لئے ابھی 6؍ماہ باقی ہیں۔ ابھی کانگریس نے امیدواروں کا انتخاب کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس باقی میعاد کے دوران یہ کاہل اراکین اسمبلی سرگرم نہ ہوں تو انہیں پارٹی ٹکٹ ملنا مشکل ہے۔ راہل گاندھی کی اس ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ سدارامیا اور ڈاکٹر پرمیشور نے پارٹی کے تمام 122؍اراکین اسمبلی کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کاہل اراکین اسمبلی کی تیار فہرست میں تقریباً 40؍کے نام ہیں۔ سدارامیا اور پرمیشور پارٹی کو دوبارہ اقتدار پر لانے کو یقینی بنانے کے لئے یہ کسرت کررہے ہیں۔ 6؍ماہ قبل کانگریس لجس لیٹیو پارٹی (سی یل پی) اجلاس میں سدارامیا اور پرمیشور نے پارٹی لجس لیٹرس کو مخاطب کرتے ہوئے واضح طورپر کہاتھا کہ اگلے انتخابات میں اگر پارٹی ٹکٹ چاہئے تو اپنے اپنے حلقوں میں جاکر عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے۔ لوگو ں کا دکھ سکھ کیا ہے معلوم کریں۔ اس کے باوجود چند اراکین اسمبلی پر کچھ اثر نہیں ہوا اور وہ اپنی موج مستی میں لگے رہے۔ اپنے حلقوں کی جانب مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ ایسے اراکین اسمبلی کو اگلے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے محروم ہونا پڑے گا۔ جن حلقوں میں لجس لیٹرس نے پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران کچھ کام ہی نہیں کیا ایسے حلقوں سے نئے چہروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اطلاع ملی ہے کہ اس مرتبہ نئے چہروں کو ٹکٹ دینے سے قبل ان کے تعلق سے متعلقہ حلقوں کے لیڈروں اور پارٹی ورکرس کی رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس مرتبہ پارٹی زیادہ ٹکٹ کامیاب ہونے والے امیدواروں ہی کو دینے کا امکان ہے جن میں حال ہی میں جے ڈی ایس سے بغاوت کرکے کانگریس میں شامل ہوئے 8؍اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...