’’ دلتوں کی توہین ‘‘کامعاملہ: راہل گاندھی نے مودی کی چٹکی لی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 24th August 2016, 9:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کے اس مبینہ تبصرے کے لئے طنز کسا کہ بی جے پی کو دلتوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے کیونکہ قوم پرست تو پہلے سے ہی پارٹی کے ساتھ ہیں۔راہل نے حیرانی سے سوال کیا کہ کیا وہ مودی دلتوں اور پسماندہ طبقات کو قوم پرست نہیں مانتے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی جی اب کیا دلت اور پسماندہ قوم پرست نہیں ہیں؟۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بی جے پی کور گروپ کی میٹنگ میں کل وزیر اعظم مودی کے اس تبصرہ پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بی جے پی کی قوم پرست شناخت کو کمزور کئے بغیر پارٹی کو دلتوں اور پسماندہ طبقات کو اپنے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔خبریں یہ تھیں کہ مودی نے کل کہا تھا کہ قوم پرست بی جے پی کے ساتھ ہیں اور پارٹی کو دلتوں اور پسماندہ طبقات کو اپنے ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔بی جے پی اگلے سال کے شروع میں اتر پردیش اور پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے دلتوں کوجوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...