عوام کو گمراہ کرنے، فوج پر شک پیدا کرنے کے لیے ملک سے معافی مانگیں راہل: امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th December 2018, 10:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فرانس سے 36 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاملے میں بدعنوانی کے الزامات پر مودی حکومت کو سپریم کورٹ کی کلین چٹ ملنے کے بعد کانگریس صدر پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے اور فوج کے بارے میں شک پیدا کرنے کے لئے راہل گاندھی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔شاہ نے کہا کہ ملک کو گمراہ کرنے کی ایسی کوشش پہلے کبھی نہیں ہوئی۔راہل گاندھی ملک کے عوام کو جواب دیں کہ وہ کس بنیاد پر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہے تھے؟ ان الزامات کے بارے میں معلومات کا ذریعہ کون تھا؟ بی جے پی صدر نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایاکہ ملک کی آزادی کے بعد سے ایک جھوٹ کی بنیاد پر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا اس سے بڑی کوشش کبھی نہیں ہوئی اور یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ کوشش ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے صدر کی طرف سے کی گئی۔ راہل گاندھی پر’بچکانی حرکت‘کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کانگریس صدر نے اپنے اور اپنی پارٹی کے فائدے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے کر چلنے کی ایک نئی سیاست کی شروعات کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے نے آج ثابت کر دیا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور آخر میں جیت سچائی کی ہی ہوتی ہے۔بی جے پی صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے چیئرمین ہرجگہ الزام لگا رہے تھے، لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے سے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو گیا اور کانگریس صدر گاندھی کے حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کو بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جب کانگریس پارٹی کی حکومت کے وقت میں سال 2007 میں سودے کا سانچہ تیار ہوا پھر اسے 2007 سے 2014 تک حتمی شکل کیوں نہیں دی گئی۔ کیا اس میں کسی طرح کے کمیشن کی بات تھی؟ شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے فرانس کے ساتھ حکومت سے حکومت کی سطح پر نمٹنے کے جس میں کوئی بچولیا نہیں تھا اور پورا معاملہ صاف و شفاف تھا جس پر عدالت نے بھی مہر لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال ہے کہ کانگریس قیادت یو پی اے حکومت کے دوران حکومت سے حکومت کی سطح پر سودے کو آگے کیوں نہیں بڑھایا گیا۔امت شاہ نے کہاکہ رافیل خریداری کے سلسلے میں عوام کو گمراہ کرنے اور فوج کے بارے میں شک پیدا کرنے کے لئے راہل گاندھی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔کانگریس صدر پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سچ کی جیت ہوئی ہے۔آج ثابت ہوگیاہے کہ چور چور وہی چلاتے ہیں جنہیں چوکیدار کا خوف ہوتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔