رافیل طیاروں پر راہل گاندھی کا اجلاس تشہیری ہے مخلوط حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ، کمارسوامی مندر درشن بند کریں: شوبھا کرند لاجے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2018, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس او نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی رکن پارلیمان وریاستی جنرل سکریٹری شوبھا کرند لاجے نے کانگریس پرالزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ رافیل جنگی طیاروں کے متعلق کانگریس صدر راہل گاندھی نے صرف تشہیر کے مقصد سے شہر میں اپنا پروگرام کیا ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی جھوٹے الزامات کو سامنے رکھ کر شہر میں عوامی اجلاس کیا ہے اور ممنوعہ علاقہ منسک اسکوائر میں پروگرام کیا جانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس بنیاد پر کانگریس صدر نے یہاں پروگرام کیا ہے ۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مرکز میں جب کانگریس کی قیادت والی یو پی اے بر سراقتدار تھی اس وقت کئی عوامی کارخانوں اور کمپنیوں پر تالے لگادےئے گئے تھے۔ ملک بھر میں مشہور گھڑیاں تیار کرنے والے ایچ ایم ٹی کارخانہ بند ہونے کیلئے کانگریس راست ذمہ دار ہے۔شوبھا نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار کے دوران ملک میں گھوٹالہ نہیں ہوئے تھے؟ رافیل جنگی طیاروں کی خریدی میں کوئی بھی بد عنوانی نہیں ہوئی ۔ اس کے باوجود کانگریس اس کو گھوٹالہ قرار دے کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رافیل جنگی طیاروں کے متعلق ایچ اے ایل کے اعلیٰ افسر اور فوج کے سربراہوں نے بھی اس کی وضاحت کی ہے لیکن کانگریس بلاوجہ الزامات لگا رہی ہے ۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس کی لہر ختم ہوچکی ہے ۔ کانگریس کرناٹک سے ہی ابھری تھی اور یہیں ختم ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ مہا گٹھ بندھن سے بی ایس پی خود کو الگ کرلی ہے ، جس کااثر ریاست میں بھی دکھائی دیا ہے ۔ پرائمری وسکینڈری تعلیم کے وزیر مہیش نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اپنا زیادہ وقت مندروں میں گزارنے لگے ہیں۔ یہ حکومت کہاں ہے اس کی کسی کو خبر نہیں ہے ۔ کونسا وزیر کونسا قلمدان نبھارہا ہے ، اس کے متعلق بھی کوئی جانکاری نہیں ہے ۔انوہں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ بلا وجہ بی جے پی پرالزام تراشی کرنے لگے ہیں ۔شوبھا نے کہا کہ ریاست میں قانون اور انتظامیہ ابتر ہوچکا ہے ۔ ہیماوتی واٹر ریزرو ڈیم کو ڈینا مٹ کے ذریعہ اڑا دینے کی بات جنتادل ( سکیولر) رکن اسمبلی شیو لنگے گوڈا کرنے لگے ہیں ۔ لیکن افسوس کہ ابھی تک گوڈا کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رام نگرم میں مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری کے باوجود وزیر اعلیٰ بنگلہ دیشی باشندوں کے حق میں باتیں کرنے لگے ہیں ۔ ملک میں پیش آنے والی می۔ ٹوتحریک کا خیر مقدم کرتے ہوئے شوبھا کرنے کہا کہ خواتین پر ہورہے مظالم پر روک لگے گی ،اس لہر سے خواتین کو انصاف ضرور ملے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...