راہل گاندھی نے بھارتی سیاستدان کی تصویر کو شدید نقصان پہنچایا: جیٹلی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2018, 1:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)راہل گاندھی پر فرانسیسی صدرکے ساتھ بات چیت کی کہانی گڑھنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کانگریس صدر نے دنیا کے سامنے کسی ہندوستانی سیاستداں کی تصویر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مودی حکومت کے خلاف کل لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تجویز پر بحث کرتے ہوئے گاندھی نے کہا تھا کہ میکرو نے انہیں بتایا کہ رافیل سودے میں کوئی بائنڈنگ رازداری قانون نہیں ہے۔فرانس کی حکومت نے ان کے اس بیان کو مسترد کیا ہے ۔ جیٹلی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ راہل گاندھی نے صدر میکرو کے ساتھ بات چیت کی کہانی گڑھکر اپنی صداقت پردھبہ لگایا ہے اور دنیا کے سامنے کسی ہندوستانی سیاستداں کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔مرکزی وزیر نے کانگریس صدر پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے عدم اعتمادکی تجویز کو بے معنی بتایا ۔ جیٹلی نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ بحث میں شامل عام طور پر سینئر لیڈر ہوتے ہیں، ان سے کارآمد سیاسی بحث کی توقع کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد ایک سنگین کام ہوتا ہے، یہ کسی غیر سنگینی کا موقع نہیں ہوتا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر بحث میں شامل کوئی کسی قومی پارٹی کا صدر ہو اور جس کی وزیر اعظم بننے کی خواہش ہو تو اس کی طرف سے بولا گیا ایک ۔ ایک لفظ قیمتی ہونا چاہئے۔ اس کے بیان کردہ حقائق میں صداقت ہونی چاہیے ۔این ڈی اے حکومت کو کل پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کفر پیشکش کا سامنا کرنا پڑا تھا، لوک سبھا میں حکومت نے 126 کے مقابلے 325 ووٹوں سے عدم اعتمادکی تجویز کو جیت لیا تھا ۔ گاندھی نے عدم اعتماد کی تجویز کی پیشکش پر بحث کے دوران اپنی تقریر میں حکومت پر جم کر حملہ بولا اور رافیل سودے پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ انہوں نے سودے میں مبینہ طور پر کیوں ایک خاص کاروباری کی طرف لے گئے۔جیٹلی نے کہا کہ راہل نے بار بار یہ دکھایا ہے کہ وہ حقائق سے آگاہ نہیں ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...