4؍ اگست کو رائچور میں راہول گاندھی کی ریلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ جولائی(ایس او نیوز) آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو اور بھی شدت کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے کرناٹک پردیش کانگریس کی طرف سے 4؍ اگست کو رائچور میں ایک بہت بڑا جلسۂ عام منعقد کیا جارہا ہے، جس میں کانگریس نائب صدر راہول گاندھی شرکت کریں گے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر برائے شمالی کرناٹک ایس آر پاٹل کی نگرانی میں اس کنونشن کیلئے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ شمالی کرناٹک میں پارٹی نے چار پانچ مقامات پر اس طرح کے کنونشن منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اس کڑی کا پہلا کنونشن باگلکوٹ میں ایس آر پاٹل کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب کے ساتھ منعقد ہوا۔ شمالی کرناٹک کے چاروں روینیو ڈویژنوں میں اس طرح کے کنونشن منظم کرنے کا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے۔ خاص طور پر شمالی کرناٹک کو آئین کی دفعہ 371J کے تحت خصوصی درجہ دئے جانے اور اس علاقہ کی ترقی یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا کانگریس بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت شمالی کرناٹک میں کانگریس کی طرف سے بڑی تعداد میں کنونشنوں کے اہتمام کی تیاری کی جارہی ہے۔ 4اگست کے کنونشن میں راہول گاندھی کے علاوہ کرناٹک میں کانگریس امور کے انچارج کے سی وینو گوپال ، وزیراعلیٰ سدرامیا ، لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ملیکارجن کھرگے، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور،کارگذار صدور دنیش گنڈو راؤ ، ایس آر پاٹل، ریاستی وزراء شرن پرکاش پاٹل، ودیگر کے علاوہ کئی پارٹی قائدین موجود رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔