راہول گاندھی کا وزیراعظم مودی سے سوال؛ کیا آپ کو وعدہ کئے گئے گھروں کی تعمیر کے لئے مزید 45سال درکار ہیں ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2017, 10:25 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد 29/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس  نائب صدر راہول گاندھی نے گجرات کی بی جے پی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کو اپنے وعدہ کئے گئے گھروں کی تعمیر کے لئے مزید 45 سال درکار ہیں ؟  راہول گاندھی  نے ٹویٹ کرتے ہوئے گجرات کی صورت حال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔ راہول نے   لکھا ہے کہ آپ نے 2012 میں وعدہ کیا تھا کہ 50 لاکھ نئے گھر دیں گے، لیکن پانچ سال میں صرف 4.72 لاکھ گھر ہی بناسکے۔ انہوں نے پوچھا کہ بتائے  مودی جی، کیا یہ وعدہ پورا ہونے میں  مزید 45 دن لگیں گے ؟

بدھ کو، راہول گجرات میں ساتویں بار مہم چلانے کے لئے آئے تھے۔

خیال رہے کہ  گجرات اسمبلی کے انتخابات  9 اور 14 دسمبر کو ہوں گے جبکہ نتائج 18 ڈسمبر کو آئیں گے۔ 

راہول سنڈروم کا شکار ہے: بی جے پی

 اس پر بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ راہل گاندھی ایک سنڈروم کے شکار ہیں، جس کے نتیجے میں  'ساون کے اندھے کو سب ہرا ہرا ہی دکھائی دیتا ہے.'  ان کے مطابق  22 سال قبل جب کانگریس حکومت تھی تو انہوں نے گجرات کا استعمال کیا.

رفییل ڈیل پر مودی سے 3 سوالات
راہول نے ہفتہ کو اروالی میں ایک ریلی منعقد کی. یہاں وہ رفییل ڈیل اور امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی  کمپنی کو لے کر  مودی حکومت کو نشانہ سادھا ساتھ ساتھ انہوں نے  مودی سے ریفیل ڈیل پر تین سوالات پوچھے

راہول نے پہلے سوال میں پوچھا-  مودی جی رافیل جہاز کے دام  آپ نے  کیوں بڑھائے؟ دوسرا سوال پوچھا- ایچ اے ایل سے اپنے کنٹریکٹ چھینا اور  صنعت کار دوست کو  دیا، آپ نے ایسا کیوں کیا؟
تیسرے سوال  میں انہوں نے  پوچھا-  کیبنیٹ کمیٹی آن سیکوریٹی سے آپ نے اجازت نامہ لیا ہے یا نہیں ۔

مودی جی  کہتے ہیں کہ میں نہیں بولوں گا اور نہ بولنے دوں گا۔

 ریلی میں راہل نے کہا تھا، "مودی جی جب فرانس گئے تھے تو انہوں نے رافیل ڈیل کو بدل دیا  تھا، وہ بھی بغیر کسی سے پوچھے۔. جو کمپنی ہوائی جہاز بنانے کے لئے جانی جاتی ہے، اس کے بجائے آپ نے صنعت کار دوست کو کنٹراکٹ دے دیا۔ تب ڈیفنس منسٹر گوا میں تھے. انہیں میرے تینوں سوالوں کا جواب نہیں دینا ہے، اس لئے پارلیمنٹ کو بند کر دیا. مودی جی اب کہتے ہیں کہ نہ بولوں گا اور نہ بولنے دوں گا. وہ چاہتے ہیں کہ گجرات کے عوام کو سچائی کا پتہ نہ چل پائے۔ "

جے شاہ کی کمپنی کے بارے میں گجرات کو بتائیں

 کانگریس نائب صدر نے کہا، "رافیل ڈیل ایئر فورس، شہیدوں اور نیشنل سیکورٹی کا معاملہ ہے. مودی جی نے کہا تھا کہ کرپشن نہیں ہونے دیں گے. جئے شاہ کی کمپنی کے بارے میں گجرات کے عوام کو بتائیے. مودی جی کہتے ہیں کہ ہ سال  دو کروڑ  نوجوانوں کو ملازمت دونگا. میں نے پوچھا کہ کتنے نوجوانوں کو ملازم روزگار دوگے ؟- ان کے وزراء کا کہنا ہے کہ پورے بھارت میں 24 گھنٹوں میں 450 نوجوانوں کو روزگار دیتے ہیں. اگر ہماری سرکار  آتی ہے تو33 ہزار کروڑ روپئے خواتین کے بچوں کی تعلیم اور اسپتالوں کے لئے روزگار دینے میں جائے گا۔ کے لۓ 33 ہزار کروڑ روپئے جائیں گے۔ پانچ ، دس  صنعتی ماہرین کی سرکار  نہیں چلے گی۔

گجرات میں جادوگروں کو بھیج رہے ہیں مودی
 راہل نے کہا ، "میں نے سنا گجرات میں تشہیر کے لئے مودی جی جادوگروں کو بھیج رہے ہیں. اخبار میں آیا کہ تشہیری مہم میں بی جے پی  ڈھیر سارے جادوگروں کو گجرات  بھیج رہی ہے. میں نے سوچا کہ ایک جادوگر باقاعدہ  ہے، اب مزید کی ضرورت کیوں ہے ؟ راہول گاندھی نے مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ  گجرات نے اس بات کو سمجھ لیا ہے اور گجرات کے غریبوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ  مودی نے  پچھلے 22 سالوں میں کیا دیا  ہے؟ جواب دیتےہوئے راہول نے کہا کہ جی ہاں، انہوں نے صرف بھاشن ہی دئے ہیں "

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...