بھارت بند پر راہل گاندھی کا مودی پر وار؛ روڈ بلاک کے دوران بہار میں ایک بچی کی موت؛ دیگر علاقوں کی بھی کچھ جھلکیاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th September 2018, 2:15 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی 10/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی): پٹرول ڈیزل کے دام میں لگاتار ہورہے  اضافہ پر نریندر مودی حکومت کو گھیرنے کے لئے کانگریس کی طرف سے بلائے گئے 'بھارت بند' کے تحت پیر کو ہوئے احتجاج میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر کئی حملے کئے۔  انہوں نے پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ پی ایم مودی کچھ نہیں کہتے.آگے کہا کہ  نوجوان، کسان اور ہماری خواتین مودی کا جواب سننا چاہتی ہیں۔

 صدر راہل گاندھی نے کہا کہ روپیہ اپنی سب سے نچلی سطح پر ہے اور پٹرول کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے ، مگر اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے ۔ راہل نے کہا کہ بدعنوانی ، مہنگائی ، خواتین کے خلاف جرائم پر وزیر اعظم نے چپی سادھ رکھی ہے ۔

بھارت بند کے موقع پر آج 20 سے زیادہ اپوزیشن پارٹیوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ راج گھاٹ سے رام لیلا میدان کی طرف مارچ کیا ۔ وہیں یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ رام لیلا میدان پر دھرنے میں شامل ہوئے ۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نریندر مودی حکومت پر وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے  کا الزام لگاتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا 'ملک کے اتحاد، سالمیت اور جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہونے کا اعلان کیا.'

 

 

پٹرول-ڈیزل  کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف کانگریس سمیت پورے اپوزیشن نے آج بھارت بند کا اعلان کیا تھا. بند کے دوران ملک بھر سے مختلف تصاویر سامنے آ رہی ہیں. بہار میں کئی جگہ احتجاج کے دوران  تشدد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، کئی جگہ آگ زنی ہوئی ہے اور اس کے علاوہ ٹرینوں کو بھی روکا گیا ہے.

بھارت  بند کے دوران بہار کے جہان آباد میں  بھاری ٹریفک جام کے چلتے دو سال کی ایک بیمار بچی کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بند کی وجہ سے پوری سڑک جام تھی اور بچی کو علاج کے لئے بذریعہ ایمبولنس  اسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وقت پر اسپتال پہنچنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے بچی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔اس تعلق سے  جہان آباد کے سنئیر آفسر نے بچی کی موت پر کہا کہ اس کے لئے اُس کے گھروالے زمہ دار ہیں، جو گھر سے ہی کافی تاخیر سے نکلے تھے۔ آفسر کے مطابق بچی کی موت کا بند یا ٹریفک جام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کچھ جھلکیاں: 

 بھارت  بند  کے دوران ممبئی میں MNS کے کارکنوں کا  بی جے پی کونسلر کے دفتر پر حملہ 

بھارت بند کے دوران گجرات میں کئی کانگریسی لیڈروں کو حراست میں  لیا گیا. گجرات کے کانگریس کے سربراہ راجیو ساتو، گجرات کانگریسی صدر امیت چاوڑا، سمیت دیگر کانگریسیوں کو حراست میں لیا گیا۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ  ہائی کورٹ کے سامنے تمام سیکورٹی انتظامات کے بیچ ہائی کورٹ کے   جج کو اندر جانے سے روکا گیا۔ یہاں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے جج کی گاڑی کے سامنے ہنگامہ کیا۔

 ایم این ایس کارکنوں کی طرف سے  ممبئی میں کچھ جگہوں پر جبراً دکانوں کو بند کروانے کی بھی خبر 

اُترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بتایا کہ بی جے پی کی سرکار کو خود پر اتنا گھمنڈ ہے کہ آج جب اپوزیشن کی طرف سے بند منایا جارہا ہے اور فیول کی قیمتوں کو گھٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے    مگر بند کے چلتے بھی مرکزی حکومت نے فیول کی قیمتوں کو مزید بڑھادیا ہے۔

راہول گاندھی نے بند کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ آج پورا اپوزیشن یہاں ایک ساتھ بیٹھا ہے، ہم سب مل کر بی  جے پی کو ہٹانے کا کام کریں گے۔

بھارت بند کے دوران مینگلور میں ایم ایل سی ایون ڈیسوزا کی قیادت میں 28 اداروں نے متحدہ طور پر نکالی احتجاجی ریلی۔ ہمپن کٹہ سے ڈی سی دفتر تک نکلی ریلی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے بھاری اضافہ کے خلاف مینگلور میں  بائک اور کار کو دھکا دیتے ہوئے بھی لوگوں نے کیا ناراضگی کا اظہار۔بیل گاڑی بھی دوڑانے کا سامنے آیا منظر

بھارت بند کے دوران اُڈپی میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے بعد  پولس کا لاٹھی چارج ؛ پولس نے کیا حالات پر قابو۔

ریاست کرناٹک میں  بھارت بند کے دوران عام زندگی مفلوج؛  راستے نظر آئے سنسان؛ کئی جگہوں پر  بی جے پی  ہٹائو ، دیش بچائو کے نعرے۔ جگہ جگہ پر مظاہرے۔ 

بھارت بند پر مرکزی وزیرروی شنکر پرساد نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر یہ کہہ کر پلّہ جھاڑنے کی کوشش کی کہ   پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سرکار کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...