غریب افراد کوپانچ اور دس روپئے میں تین وقت کا کھانا، راہل گاندھی نے اندرا کینٹینس کا افتتاح کیا، ہر دن 500افراد کو غذا کی فراہمی کا نشانہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th August 2017, 12:51 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:16/اگست(ایس او نیوز) ریاستی کانگریس حکومت نے اے آئی سی سی کے نائب صدر راہل گاندھی کی جانب سے سلسلہ وار اندرا کینٹنس کے افتتاح کے ذریعہ اس ہائی ٹیک شہر میں غریب ترین افراد کو سبسڈی پر غذا کی فراہمی کی نئی مقبول عام اسکیم کا آغاز کیا۔ چار سال پہلے حلف برداری کے اندرون چند گھنٹے ایک روپیہ میں چاول کی تقسیم کی اسکیم متعارف کرنے کا سہرا وزیراعلیٰ سدارامیا کے سر جاتا ہے ،انہوں نے اس نئے قدم کو ریاست کو بھوک سے پاک بنانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔شہر میں 101 کینٹنس ہوں گے ۔198 کینٹینوں کے قیام کا مقصد ہے ، اس طرح ہر کارپوریشن وارڈ میں ایسی کینٹین ہوگی ۔ناشتہ پانچ روپئے ، لنچ اور ڈنر دس روپئے میں دیا جائے گا۔ہر کینٹین میں ہر دن 500 افراد کو غذا کی فراہمی کا نشانہ ہے اور اس تعداد میں اضافہ طلب کی بنیاد پر ہوسکتا ہے سٹی کارپوریشن کے حکام نے یہ بات بتائی ۔اس وینچر پر سدارامیا حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گاندھی نے کہا '' ریاستی حکومت تمام شہروں میں اندرا کینٹنس قائم کرنے جارہی ہے ۔ اس کا مقصدیہ ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ رہنے پائے ۔یہ آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کا خواب تھا کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی شہری بستر پر بھوکا پیٹ نہ جائے ۔''انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے صاف ستھرے ماحول میں معیاری غذا فراہم کرے جو اہم ہے ۔غذا کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے اور اس ماڈل کو قومی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے ۔اس سے مزدور طبقہ،آٹو ڈرائیورس،معمر شہریوں اور مختلف وجوہات کی بنا پر شہر آنے والے لوگ جو پرائیویٹ ہوٹلوں کی جانب سے وصول کی جانے والی بھاری رقم کو ادا کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں، کو فائدہ پہنچے گا۔اس کے ذریعہ لوگوں کو کام پرتوجہ دینے میں مددملے گی ۔ یہ لوگ ملک کی معاشی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔اس کے بجائے وہ ایک دن دو وقت کے کھانے کیلئے مشکل محسو س کر رہے ہیں، جو ان کی بقا کیلئے ضروری ہے ۔ سدارامیاحکومت نے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو چاول ، گیہوں ،جوار کی عوامی نظام تقسیم کے ذریعہ مفت تقسیم کے بعد اس نئے وینچر کا آغاز کیا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ہر ماہ تقریباً1.08لاکھ خاندانوں کو سات کیلو چاول سپلائی کیاجارہا ہے ۔یہ چاول مفت دیا جاریا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیہی عوام کے نشانہ کیلئے شروع کردہ آروگیہ بھاگیہ اسکیم کے آغاز پر وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...