کرناٹک ریلی میں وزیراعظم مودی پر راہول گاندھی نے سادھا نشانہ؛ پوچھا آپ کی ناک کے نیچے سے کیسے چلا گیا PNB کا پیسہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th February 2018, 10:24 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

اتھنی  24/فروری (ایس او نیوز) پنجاب نیشنل بینک (PNB)  گھوٹالہ معاملے میں سخت کارروائی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو ان سے پوچھا کہ پہلے یہ بتائیں کہ اتنی بڑی رقم  ان کی ناک کے نیچے سے کس طرح بینکوں سے لے جایا گیا ؟

راہل نے چنائوی  ریاست کرناٹک میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'بائیس ہزار کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ  ہوا، نیرو  مودی بھارتی بینکوں سے 22،000 کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا اور مودی جی (وزیر اعظم) کہتے ہیں کہ کارروائی کی جائے گی. ' انہوں نے پوچھا کہ ، 'کیا کارروائی کی جائے گی؟ آپ  پہلے یہ بتایئے کہ  نریندر مودی سرکار  کی ناک کے نیچے سے  نیرو مودی  بھارت کے بینکوں سے  22،000 کروڑ روپے لے کر کیسے فرار ہو گیا؟  انہوں نے سوال کیا  کہ وزیر مالیات   اور پی ایم مودی  نے ایسا ہونے کیوں دیا ؟

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی چپی توڑتے ہوئے  بھارت کے عوامی بینک سے منسلک دوسرے سب سے بڑے گھوٹالے پر بیان جاری کیاتھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 11،400 کروڑ روپے  کی  مالی بے ضابطگی  کرنے  والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے یہ بھی  کہا تھا کہ عوام کے پیسے کی لوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مگر راہول  گاندھی دعویٰ  کررہے ہیں کہ یہ گھوٹالہ  22،000 کروڑ روپئے کا ہے.

کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کرناٹک میں آئندہ تین ماہ بعد ہونے والی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں شمالی کرناٹک کے حصوں کے دورے پر ہیں. یہاں اپریل - مئی میں انتخابات ہونے کا امکان ہے. اپنے خطاب  کے دوران راہول گاندھی نے  وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگانے کے لئے  12 ویں صدی کے کرناٹک کے سماجی کارکن بسویشورا    کا بار بار ذکر کیا جنہیں ریاست کے شمالی حصے میں  لنگا يت / ويرشیو کمیونٹی کی طرف سے پوجا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ بشویشور انے پانچ چیزیں کہی تھی کہ چوری مت کرو، تشدد مت کرو، جھوٹ مت بولو، اپنے بارے میں شیخی مت بگھاڑو اور اشتعال مت پھیلائو۔ انہوں نے  عوام سے پوچھا کہ  وہ خود بتائیں کہ کس کے اقتدار میں چوریاں ہورہی ہیں، تشدد برپا کیا جارہا ہے، جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، شیخی کون بگھاڑ رہا ہے اور اشتعال انگیزی کو ن پھیلارہا ہے ؟

راہول نے  نریندر مودی کو  نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کہتے ہیں کرناٹک میں کانگریس پارٹی بدعنوان ہے، مگر جب وہ یہ بات کہتے ہیں تو اُن کے دائیں طرف وزیراعلیٰ کے اُمیدوار یڈی یورپا نظر آتے ہیں اور دوسری طرف چار دیگر وزراء نظرآتے ہیں اور یہ سبھی لوگ بدعنوانی کے الزامات میں جیل جاچکے ہیں۔

کانگریس  صدر نے کہا کہ مودی جو 'لمبے بھاشن' دیتے ہیں مگر وہ رافیل لڑاکا طیارے کے معاہدے پر چپ ہوجاتے   ہیں. آگے کہا، 'انہوں نے (مودی نے) نوٹ بندي کی، گبر سنگھ ٹیکس لگایا اور لاکھوں کا کاروبار برباد کیا، لیکن جے شاہ (بی جے پی صدر امت شاہ کا بیٹا ) کا کاروبار تین مہینے میں 50،000 سے 80 کروڑ روپے میں بدل دیا. اس پر نریندر مودی کچھ نہیں بولتے ۔ ' راہول نے مودی سرکار پر سماج کو تقسیم کرنے اور دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف ظلم  وبربریت مچانے  میں شامل ہونے  کا الزام لگایااور کہا کہ مودی نے 2014  کے لوک سبھا چنائو میں ہر بھارتی کے اکائونٹ میں پندرہ لاکھ روپئے جمع کرانے نوجوانوں کے لئے دو کروڑ روزگار اور بھارت کو بدعنوانی سے پاک بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے عوامی جلسہ میں عوا سے  پوچھا کہ کیا مودی  نےاپنا یہ وعدہ پورا کیا ؟ اور آپ کو جو کچھ خواب دکھا یا گیا تھا، کیا وہ پورا ہوا ؟ انہوں نے عوام الناس سے پوچھا کہ کیا آپ کے اکائونٹ میں پندرہ لاکھ روپئے آئے ؟

راہول گاندھی نے بعد میں خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے  کہا کہ ایک بار ہم اقتدار میں آگئے توہماری پارٹی پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل لائے گی۔ انہوں نے کرناٹک یونٹ کے کانگریس لیڈران سے کہا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں خواتین اُمیدواروں کو بھی ٹکٹ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...