نوٹ بندی سے غریبوں پر پڑی مار، امیروں کو ہوا فائدہ:راہل گاندھی نے پھر سادھا مودی پر نشانہ؛ کہا؛اقتدار پر آنے کی صورت میں 10 دن کے اندرچھتیس گڑھ کے کسانوں کا کریں گے قرضہ معاف

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th November 2018, 9:56 PM | ملکی خبریں |

مہاس مند:13/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ بولا اور کہا کہ نوٹ بند کرنے سے غریبوں کو نقصان ہوا اور ’سوٹ بوٹ‘ پہننے والے امیروں کو فائدہ ہوا۔

چھتیس گڑھ میں 20 نومبر کو ہونے والے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے یہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے مودی حکومت پر رافیل طیارے سودے کے ذریعے انل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا اپنا الزام بھی دہرایا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے غریبوں سے 30 ہزار کروڑ روپے چھین کر صنعتکار کی جیب میں ڈال دیئے۔انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس چھتیس گڑھ میں اقتدار میں آئی تو حکومت میں آنے کے 10 دن کے اندرریاست کے کسانوں کا قرض معاف کر دے گی۔گاندھی نے کہاکہ مودی نے کہا تھا کہ نوٹ بندی سے لوگوں کے تکیے کے اندر سے پیسہ باہر نکلا۔وہ صحیح ہیں۔لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پیسہ کس سے چھینا گیا۔تمام غریبوں کو قطار میں لگنا پڑا۔کیا کوئی ارب پتی قطار میں لگا تھا؟ کیا سوٹ بوٹ پہنے کوئی شخص قطار میں دیکھائی دیا۔؟

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے امیروں کا کالا دھن سفید میں تبدیل کرنے میں مدد کی۔انہوں نے غریبوں کا پیسہ لیا اور امیروں کو فائدہ پہنچایا۔وزیر اعظم نے سونیا اور راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہا تھاکہ وہ نوٹ بندی کا حساب چاہتے ہیں۔نوٹ بندی کی وجہ سے فرضی کمپنیوں کی شناخت ہوئی۔اور اس کی وجہ سے آپ کو ضمانت لینی پڑی۔آپ کیوں بھول جاتے ہیں کہ نوٹ بندی کی وجہ سے آپ کو ضمانت مانگنی پڑی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...