پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار، کہاں ہے ملک کا چوکیدار ؟ راہل گاندھی کا مودی حکومت پرپھر حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2018, 12:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19 فروری ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)پی این بی گھوٹالے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی حملہ بولا ہے۔ راہل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پہلے للت مودی پھر وجے مالیا اور اب نیرو بھی ہوا فرار۔ اس سے پہلے راہل نے پی ایم مودی اور اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے اس معاملے پر بولنے اور گناہگار کی طرح برتاؤ نہیں کرنے کو کہا تھا۔

راہل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلے للت پھر مالیا، اب نیرو مودی بھی ہوا فرار، کہاں ہے’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘ کا نعرہ بلند کرنے والا ملک کا چوکیدار ؟’ صاحب‘ کی پر ا سرار خاموشی کا راز جاننے کے لیے عوام بے قرار ،ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار‘

اس سے قبل اتوار کو بھی کانگریس صدر نے اس معاملے پر ٹویٹ کرکے مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر نشانہ لگایا تھا۔ راہل نے گھوٹالے پر پی ایم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی خاموشی پر سوال کھڑے کئے تھے۔ راہل نے لکھا تھاکہ مودی بچوں کو امتحان پاس کرنے کا طریقہ 2 گھنٹوں تک بتاتے ہیں، لیکن 22.000کروڑ روپے کے سنسنی خیز بینکاری گھوٹالے پر انہوں نے 2 منٹ بھی بولنے پر قادر نہیں ہیں ۔کانگریس صدر نے اپنی ٹویٹس میں آگے لکھا تھا کہ مسٹر جیٹلی بھی چھپے ہوئے ہیں۔ ایک مجرم کی طرح برتاؤ کرنا بند کریں اور کیس پر کچھ بولئے۔ ٹویٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے مودی پر طنز یہ ٹوئٹر ہیش ٹیک #ModiRobsIndia بھی لگایا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...