کرناٹک: راہل گاندھی کی مشترکہ انتخابی مہم کا 31 مارچ سے آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2019, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کے زیادہ سے زیادہ نشستوں کے حصول کے لئے صدر کانگریس راہل گاندھی کرناٹک میں 31مارچ کو مشترکہ طورپر انتخابی مہم چلائیں گے۔

یواین آئی سے بات کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے سکریٹری سورج ہیگڑے نے نشاندہی کی ’’ہمارے صدر راہل جی انتخابی حلیف جماعتوں جے ڈی ایس اور کانگریس کے سرکردہ لیڈران کے جلسہ میں انتخابی بگل بجائیں گے۔ یہ جلسہ عام میسورو یا پھربنگلورو میں ہوگا‘‘۔ سورج ہیگڑے میسورو لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں، انہوں نے کرناٹک میں کانگریس۔جے ڈی ایس کے شاندار مظاہرہ کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مہم کے منصوبہ سے ریاست کے رائے دہندوں تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

ریاست میں کانگریس۔جے ڈی ایس اتحادی حکومت کے مظاہرہ، مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تمام شعبہ جات میں ناکامی انتخابی موضوع ہوں گے۔ ریاست کے عوام فرقہ پرست طاقتوں کے خطرناک منصوبوں سے واقف ہیں۔ عوام انتخابات میں کانگریس۔جے ڈی ایس امیدواروں کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس جس نے ریاست میں گزشتہ سال مئی میں منعقدہ انتخابات میں اتحادی حکومت بنائی تھی، لوک سبھا انتخابات مل کر لڑ رہے ہیں۔ یہ جماعتیں نشستوں کی تقسیم کے معاملہ پر رضامند ہوگئی ہیں۔ کانگریس ریاست کی 20 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کرے گی جبکہ جے ڈی ایس کرناٹک کی بقیہ 8 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کرے گی جہاں دو مرحلوں میں 18اپریل اور 23اپریل کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...