رافیل سودا :راہل گاندھی کا حملہ، وزیر اعظم نے پرسنلی بدلی ڈیل، کچھ تو گھپلا ہے؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2018, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی6فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لڑاکا طیارے رافیل سوداکو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی پر سوال اٹھائے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو رہا ہے جب حکومت ملک کو یہ نہیں بتا رہی کہ ایک لڑاکا طیارے کی قیمت کیا ہے؟ وہیں وزیر خزانہ جیٹلی نے رافیل ڈیل کے سوال پر خاموشی اختیار کر لی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ وزیر دفاع کہہ رہیں ہے کہ جو پیسہ دیا ہے ہوائی جہاز خریدنے کے لئے وہ کسی کو نہیں بتائیں گے۔ یہ کیا طریقہ ہے؟ میں نے گجرات کے انتخابات میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا، میں نے کہا کہ ڈیل میں گھپلا ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو نشانے پر لیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پرسنلی یہ ڈیل کروائی ہے۔ اس کے لئے وزیر اعظم پرسنلی پیرس گئے، وہاں پر ڈیل میں بدلاؤ کئے گئے، یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ لیکن وزیر دفاع کہتی ہیں کہ ہم ملک کو نہیں بتائیں گے، اس کی صرف ایک ہی مطلب ہوتا ہے کہ اندرون خانہ کوئی نہ کوئی گھپلا ضرور ہوا ہے۔واضح ہو کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ رافیل ڈیل سے منسلک اطلاعات خفیہ ہیں، لہٰذا اس کا اشتراک نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیارے کی خریداری کو لے کر ہوئے حکومتی معاہدہ کے آرٹیکل 10 کے مطابق 2008 میں بھارت اور فرانس کے درمیان کئے گئے سیکورٹی معاہدے ، طیاروں کی خریداری، خفیہ اطلاعات کی راز دای اور مواد کے تبادلے پر لاگو ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...