راہل بولے:’کھوکھلی جیت‘کاجشن منائے گی بی جے پی، ’جمہوریت کی شکست‘کا سوگ منائے گاہندوستان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 8:21 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں سیاسی رسہ کشی اور سپریم کورٹ میں دیر رات تک چلی سنوائی کے بعد بی ایس یدیو رپا نے سی ایم عہدے کے طور پر حلف لے لیا ہے۔وہیں اسے لیکر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے “آئین سازی کا مذاق”بنانے کیلئے بی جے پی پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کھوکھلی جیت کا جشن منا ئے گی ،دوسری جانب ہندستان “جمہوریت کی شکست “کا ماتم منائے گا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ،”کرناٹک میں ضروری اعدادو شمار نہیں ہونے کے باوجود حکومت کے قیام کااکثریت نہیں ہونے کے باوجود حکومت سازی آئین کا مذاق اڑانا ہے۔انہوں نے کہا ،ایک طرف  بی جے پی اپنی کھوکھلی جیت کا جشن منارہی ہوگی تا ہندستان جمہوریت کی شکست کا سوگ منائے گا۔

وہیں پارٹی کے چیف سکریٹری اشوک گہلوت نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت میں سبھی بڑی آئینی تنظیموں کو کمزور کیاگیا ہے اور بی جے پی اقتدار ہتھیانے کیلئے جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔

یدیو رپا کو کرناٹک کا سی ایم بنائےجانے کے خلاف غلامنبی آزاد،اشوک گہلوت اور سابق سی ایم سدا رمیا سمیت کانگریس ارکان اسمبلی اور لیڈران نے اسمبلی کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران سدارمیان نے کہا،”یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ان کے پاس 104 ارکان اسمبلی ہیںجو اکثریت سے کافی دور ہے۔مگر یدیو رپا کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے 112 ارکان اسمبلی کی ضرورت ہوگی انہیں کرنے دیجئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...