’’مودی جی جلدی کیجیے،ایک بارپھرٹرمپ سے گلامل لیجیے،گلاملنے سے دل نہیں ملتا‘‘،پاکستان ،امریکہ تعلقات پرراہل گاندھی کامودی پرتیکھاحملہ،بی جے پی کے دعووں پرگھیرا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 12:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پاکستان پر وزیر اعظم مودی کونشانہ پرلیاہے۔راہل گاندھی نے اتوار کو امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کو اپنے ٹویٹر کے ہینڈل کے ساتھ شیئرکیا۔راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے’’جلدی کیجیے مودی جی، ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک بارپھرگلاملالیجیے۔دراصل راہل گاندھی نے مودی ٹرمپ کے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات کے ضمن میں یہ نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینا شروع کر دیاہے۔راہل گاندھی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ پر وزیراعظم مودی کونشانہ پرلیا۔راہل گاندھی نے حالیہ دنوں میں مودی کوجم کرگھیراہے ۔حال ہی میں گجرات میں مہم کے دوران، راہل نے پی ایم مودی پر بڑادعویٰ کرنے کے بارے میں مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 2030 تک مودی غریبوں کے لیے زمین پر چاند لائیں گے۔کیرل سے ایک اورپارٹی کے رہنما پارٹی کے ترجمان ٹام ورڈکن نے مودی کونشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ تقریر دینا ایک بات ہوتی ہے۔ تقریرآپ بہت کرسکتے ہیں کہ وہ میرا دوست ہے۔سب سے گلے ملتے ہوں، اچھی بات ہے، لیکن بات یہ ہے کہ گلے ملنے سے دل نہیں ملتاہے۔ گلے ملنے اور دل ملنے میں فرق ہے۔ہم یہ پہلے سے بھی کہہ رہے ہیں کہ رشتے زمین پر ہوں ایسے حالات مرضی کے مطابق بنائیں۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ ان حالات میں آپ بار بار بولتے جا رہے ہیں ۔امریکہ سے ہمارا رشتہ بہت اچھا ہے، ٹرمپ نے جواب دے دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...