کیش کی کمی کو لے کر راہل کا مودی پر طنز، مودی نے صرف نیرو مودی کو ’اچھے دن‘ دکھائے: راہل گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 12:47 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی 17 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک کی کئی ریاستوں میں اے ٹی ایم سے اچانک نقدی رقم غائب ہونے کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مفرور ڈائمنڈ کاروباری نیرو مودی اور میہول چوکسی کو ’ اچھے دن‘ مہیا کراکر انہوں نے ملک کے بینکاری نظام کو برباد کر دیا ہے۔راہل نے ڈائمنڈ کاروباریوں کی طرف سے کئے گئے بینکاری گھوٹالہ پر خاموشی اختیار کرنے کے لئے بھی مودی کی تنقید کی۔ راہل نے کہا کہ مودی جی نے بینکاری نظام کو برباد کر دیا، نیرو مودی تیس ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا اور وزیر اعظم نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قطار میں کھڑے ہونے کے لئے مجبور کیا گیا، کیونکہ انہوں نے ہماری جیب سے 500۔1000 روپے کے نوٹ لے کر نیرومودی کی جیب میں ڈال دیا۔راہل گاندھی ملک کے اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں بولنے سے ڈرے ہوئے تھے، اس مرحلے میں مختلف پارٹیوں کی طرف سے مخالفت کی وجہ سے کام کاج نہیں ہو پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پارلیمنٹ میں رافیل مسئلے، نیرومودی کے معاملے میں بولنے دیا گیا ہوتا، تو وزیر اعظم ہمارا سامنا نہیں کر پاتے۔کانگریس صدر نے کہا کہ مودی ذاتی طور نیرومودی اور چوکسی کو جانتے ہیں اور انہیں نیروبھائی اور میہول بھائی کہہ کر پکارتے تھے۔ راہل نے کہا کہ ملک کے لئے ان (وزیر اعظم) کی طرف سے کیا گیا’اچھے دن‘ کا وعدہ نیرومودی اورمیہول چوکسی سمیت صرف 15 لوگوں کے لئے تھا۔ کسان، مزدور، دہاڑی مزدور سمیت اس ملک کے غریبوں کے لئے صرف’ برے دن‘ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...