ڈیٹا چوری کے معاملے میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر ایک بار پھر حملہ بولا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2018, 11:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ڈیٹا چوری کے معاملے پر بی جے پی پر آج پھر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ حکمراں پارٹی کابینہ وزیر کے ذریعے جھوٹ بلا رہی ہے اور یہ فرضی خبر پھیلارہی ہے کہ کانگریس نے کیمبرج اینیلٹکا کے ساتھ کام کیا تھا۔انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ بی جے پی کی جھوٹ کی فیکٹری جاری ہے۔صحافیوں کی طرف سے یہ بڑی خبر بریک کیا جانا تقریبا طے ہے کہ کس طرح کیمبرج اینیلٹکا (سی اے)کو سیندھ لگانے اور 2012 میں کانگریس کو نقصان پہنچانے کے لئے کوشاں ۔راہل نے کہاکہ بی جے پی اپنے کابینہ وزیر کے ذریعے جھوٹ بلا رہی اور یہ فرضی خبر چلوا رہی ہے کہ کانگریس نے سی اے کے ساتھ کام کیا تھا۔اصلی خبر غائب ہو گئی۔انہوں نے اپنی ٹویٹس کے ساتھ ایک نیوز ویب سائٹ کے اس عنوان کی خبر چلائی۔راز کو فاش کرنے والے نے کیمبرج اینیلٹکا کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات ہونے کا انکشاف کیا۔کانگریس اور بی جے پی کے درمیان گزشتہ انتخابات میں برطانوی ڈیٹا فرم کیمبرج اینیلٹکا(سی اے)اور اس کی ہندوستانی شراکت دار کمپنی کی خدمات لیے جانے کے معاملے پر جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ یہ کمپنی شک کے گھیرے میں تب آئی جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اس پر ڈیٹا چوری کا الزام لگایا۔کانگریس نے جہاں بی جے پی پر اس کمپنی کی خدمات لینے کا الزام لگایا ہے وہیں بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے کہ کانگریس اور اس کے سربراہ نے کمپنی کی خدمات لی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...