رافیل بد عنوانی معاملہ:فرانسوا کے بیان سے مرکزی سرکار کو گھیرنے کی اپوزیشن کی تیاری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd September 2018, 9:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)   کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں نے رافیل سودا معاملے  میں فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند کے بیان کی بنیاد پر مرکزی سرکار کو گھیرنے کی نئے سرے سے تیاری شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے لئے کانگریس نے پہل کی ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کئی اپوزیشن لیڈروں سے بات کی ہے ۔ دیگر پارٹیوں کے ساتھ جو میٹنگ ہوگی اس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کا کردار اہم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اپوزیشن کی پارٹیوں کے لیڈروں نے بہت مہنگا رافیل سودا کر کے انل امبانی کی نئی پیدا ہوئی سیکورٹی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے مرکزی سرکار کے کارنامے کو 2019میں لوک سبھا الیکشن کا اہم ایشو بنانے پر اتفاق رائے کا اظہار کر دیا ہے ۔ لیکن بی جے ڈی جیسے اپوزیشن پارٹی جو مرکز سے فائدے کا رشتہ قائم کئے ہوئے ہے ۔ وہ اپنے پتے نہیں کھول رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس سر براہ راہل گاندھی نے اس مسئلے کو گاؤں گاؤں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وہ اس کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے مل کر مرکز کو گھیرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔معلوم ہو کہ اولاند کا یہ انٹر ویو فرانس کی راجدھانی پیرس کی آن لائن جریدہ میڈیا پارٹ میں جمعہ 21ستمبر2018کو منظر عام پر آیا ہے ۔ جس کے ناشر فرانس کے معروف شامنامہ لے مانڈے کے چیف ایڈیر ایڈو ی پلینیل ہیں۔ جریدہ نے سابق صدر سے سولا پوچھا۔ رافیل سودا اور آپ کی پارٹنر جولی گائیٹ کی فلم کے پروڈکشن میں صنعت کار انل امبانی کی کمپنی ریلائنس انٹر ٹنمنٹ کے جڑنے کا کوئی کنکشن ہے؟ اس سوال کے جواب میں اولاند نے جو کہا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ انل امبانی کی کمپنی کے ساتھ ڈسالٹ کی حصہ داریکرنے کے لئے موجودہ مرکزی سرکار نے فرانس سرکار اور رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ کومجبور کیا۔ اس سلسلے میں اے آئی سی سی رکن انل سریواستو کاکہنا ہے کہ فرنس کے سابق صدر فرانسوا اولناد جن کے دفتر میں رافیل سودا ہوا انہوں نے پیرس کی ایک آن لائن جریدہ کو انٹر ویو میں اس مسئلے پر جو کہا ہے وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ مرکزی سرکار کے سر براہ نے اپنی شرطوں پر یہ رافیل سودا کیا ہے ۔ جس میں ایک گجراتی سیٹھ کی کمپنی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔ اسی لئے یہ سرکار اسے سیکریٹ سودا بتا کر کچھ بھی اجاگر نہیں ہونے دے رہی ہے ۔اس مسئلے پر سپریم کورٹ کے وکیل ونے پریت سنگھکا کہنا ہے کہ فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت سرکار نے ہی ریلائنس کے نام کی تجویز پیش کی تھی۔ ہماری نہیں چلی ۔ ہمارے لئے دوسرا راستہ نہیں چھوڑا ۔ ہمارے سامنے بھارت سرکا رنے یہ سروس گروپ(امبانی) تجویز پیش کی اور ڈسالٹ نے باتکر اسے پارٹنر بنایا ۔ جو ہمیں بتایا گیا اسے ہی شراکت دار بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...