بینکاری گھوٹالے پر راہل گاندھی کا براہ راست ارون جیٹلی پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2018, 11:00 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی12مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ملک میں بینکاری اسکینڈل پر سیاست سے لے کر عام آدمی کے درمیان تک بحث ہے۔ اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہے اور پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ حکومت جہاں اس گھوٹالے سے پلہ جھاڑ رہی ہے اور کانگریس کی قیادت میں بنی یو پی اے کی حکومت پر ٹھیکرا پھوڑ رہی ہے تو وہیں اپوزیشن بلا روک ٹوک اس گھوٹالے کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے۔اب کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے باضابطہ ٹوئٹر ہینڈل پر ایک خبر کا اشتراک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ پی این بی گھوٹالے پر وزیر خزانہ کی خاموشی سے صاف ہے کہ وہ اپنی وکیل بیٹی کو بچانا چاہ رہے تھے۔ اس ٹویٹ میں الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ملزم نے ایک ماہ پہلے ہی بڑی رقم دی تھی۔ یہ رقم گھوٹالے کے عوامی ہونے کے ایک ماہ پہلے ہی دی گئی تھی۔ اس ٹویٹ میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ جب ملزم سے منسلک باقی قانونی فرم پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا تو اس قانونی فرم کو کیوں چھوڑ دیا گیا۔ اس ٹویٹ کے ساتھ #ModiRobsIndia ہیش ٹیگ بھی کیا گیا ہے ۔واضح ہو کہ پی این بی بینک اور دیگر بینکوں کے حکام سے ملی بھگت کر کے کچھ بڑے کاروباریوں نے قوانین کو نظر انداز کر بینکوں سے لون لیا اور اس کے پیسے کو واپس نہیں کیا۔ پی این بی بینک نے تسلیم کیا ہے کہ کچھ لوگوں کی ملی بھگت سے کچھ کھاتہ ہولڈروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ گھپلا کیا گیا ہے۔ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس لین دین کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ دوسرے بینکوں نے بھی بیرون ملک بھی ان گاہکوں کو ایڈوانس دیئے ہیں یعنی دوسرے بینکوں پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کا اثر ابھی تک یہ ہوا ہے کہ بینکاری سیکٹر سے منسلک حصص میں کمی چلی آ رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ فروری کو سی بی آئی نے ڈائمنڈ کاروباری نیرو مودی، ان کی بیوی، بھائی اور ایک تجارتی پارٹنر کے خلاف سال 2017 میں پی این بی کے ساتھ 280.70 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا تھا۔ پی این بی کی شکایت پر سی بی آئی نے نیرومودی، ان کے بھائی نشال، بیوی ایمی اورمیہول چونا بھائی چوکسی نے بینک حکام کے ساتھ سازش کرکے بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے اور اس غلط طریقے سے نقصان پہنچنے کا کیس درج کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے مودی، ان کے بھائی نشال، بیوی ایمی اور میہول چوکسی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری بھی کی تھی۔ ای ڈی نے پنجاب نیشنل بینک میں ہوئی 280 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں نیرومودی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ یہ معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ وزارت خزانہ نے پی این بی کے 11,500کروڑ روپے کے گھوٹالے کو لے کر ظاہر کئے جارہے خدشات کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ معاملہ کنٹرول سے باہر نہیں ہے اور اس بارے میں مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...