کانگریس صدر راہل نے ضمنی انتخابات میں کانگریس۔جنتادل (ایس) اتحاد کی جیت پر کیا خوشی کا اظہار

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 7th November 2018, 8:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍ نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کرناٹک ضمنی انتخابات میں کانگریس۔ جنتادل اتحاد کی جیت پر پارٹی کے لیڈروں کو مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’کرناٹک ضمنی انتخابات میں کانگریس ۔جنتادل (ایس) اتحاد کی فیصلہ کن جیت پر پارٹی کے تمام کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد۔ میں ہر ایک کارکن کا ان کی محنت و مشقت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ جیت ممکن ہوسکی۔

ْخیال رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی دو سیٹوں پرہوئے ضمنی الیکشن میں کانگریس اور جنتادل (ایس) اتحاد کو چار سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی کو ایک ہی سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔کانگریس۔جنتادل (ایس) اتحاد کی جھولی میں بیلاری اور مانڈیا لوک سبھا سیٹ کے علاوہ اسمبلی کی جمکھنڈی او ررام نگرم سیٹیں آئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی سے جانچ کرانے کا راستہ ا بھی کھلا ہے، عام آدمی پارٹی نے کہا،عوام کی عدالت اورپارلیمنٹ میں جواب دیناہوگا،بدعنوانی کے الزام پرقائم

آپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ رافیل معاملے میں جمعہ کو آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود متحدہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کا اراستہ اب بھی کھلا ہے۔

رافیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ، راہل گاندھی معافی مانگیں: بی جے پی

فرانس سے 36 لڑاکا طیارے کی خریداری کے معاملے میں بدعنوانی کے الزامات پر سپریم کورٹ کی کلین چٹ ملنے کے بعد کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے چیئرمین راہل گاندھی ملک کو گمراہ کرنے کیلئے معافی مانگیں۔