پارٹی لیڈروں کے ساتھ راہل کی میٹنگ وزارت کے تعلق سے دونوں پارٹیوں میں اختلاف نہیں:پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2018, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4جون (ایس او نیوز؍ یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی کرناٹک میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے اور کانگریس ۔جنتادل ایس مخلوط حکومت کی چہارشنبہ کو ہونے والی کابینہ میں توسیع کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے ۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی صدارت والی مخلوط حکومت کی کابینہ میں کانگریس ارکان اسمبلی کی شمولیت کے لئے مسٹر گاندھی کی طرف سے ہری جھنڈی دئے جانے کے مدنظریہ میٹنگ اہم تصورکی جارہی ہے ۔کابینہ میں توسیع کا پروگرام 6جون کو ہوناہے ۔گورنر واجو بھائی والا ابھی نئی دہلی میں ہیں اور ان کے منگل شام تک یہاں واپس آنے کا امکان ہے ۔وہ چہارشنبہ کے روز نئی کابینہ کو حلف دلائیں گے ۔کابینہ کی توسیع میں تاخیر کے تعلق سے بی جے پی نے حکومت کو نشانہ بنایا اور اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ اتحادی پارٹیوں میں اختلافات کی وجہ سے کابینہ میں توسیع میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے ۔دریں اثنا مسٹر کمار سوامی نے کہاکہ ان کی پارٹی کی فہرست تیار ہے اور فہرست کو حتمی شکل دینے کے لئے کانگریس کا انتظار کررہی ہے ۔انھوں دعویٰ کیاکہ اس کام کو جلد ہی نمٹالیا جائیگا۔کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے واضح کیاکہ وزارت کے تعلق سے دونوں پارٹیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔مسٹر گاندھی کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہوئی ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر گاندھی آج رات وطن واپس آرہے ہیں اور کل یہاں میٹنگ کریں گے ۔فہرست کو حتمی شکل دی جائیگی اور نئے وزراحلف لیں گے۔میٹنگ میں ڈاکٹر پرمیشور کے ساتھ ہی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملیکاارجن کھرگے،سابق وزیراعلیٰ سدارمیا اور دیگر سینئر لیڈر موجود ہوں گے 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔