راہل گاندھی پہلے امیٹھی کا حساب مکمل کریں : امیت شاہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th October 2017, 12:16 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی10؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کے گڑھ امیٹھی میں نہرو۔گاندھی خاندان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ راہل گاندھی گجرات سے پہلے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کی ترقی کا حساب کتاب دیں۔مسٹر شاہ نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست میں مسٹر گاندھی کے پرنانا، دادی اور باپ نے حکومت کی ؛ لہذا ان پر واجب ہے کہ وہ پہلے اپنے ستر سالہ اقتدار میں ہوئی بدعنوانی اور ترقیوں کا حساب دیں ،انہوں نے راہل گاندھی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسے اپنا سابقہ ریکارڈ بھی یاد نہ ہو وہ بھلا کیوں کر علاقہ میں ترقیات کا خواہاں ہوسکتا ہے ۔ واضح ہوکہ راہل گاندھی نے امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی میں پر اسرار طریقہ سے ٹرن اوور میں بے تحاشہ اضافہ کے متعلق ’’ دی وائر ‘‘ کے سنسی خیز انکشاف کے بعد بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو سرکار پہلے بیٹی بچاؤ تحریک چلایا کرتی تھی وہ سرکار اب ’’ بیٹا بچاؤ ‘‘ تحریک پر عمل کر رہا ہے ۔ کانگریس کے یوراج راہل گاندھی اور کپل سبل سمیت اپوزیشن کے دیگر لیڈران سیتا رام یچوری وغیر ہ نے بھی اس مبینہ ’’ انکشاف ‘‘ پرسخت ایکشن لیتے ہوئے سی بی آئی سے تفتیش کا مطالبہ کیا تھا ، واضح ہوکہ ’’ دی وائر ‘‘ کے خلاف سو کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...