آر ایس ایس اور بی جے پی کی جابرانہ سوچ کو شکست دیں گے :راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 11:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی23 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات میں ایک دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جابرانہ سوچ کو سب مل کر شکست دیں گے ۔راہل نے اس واقعہ سے منسلک ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ رونگٹے کھڑے کردینے والا یہ ویڈیو منوادی سوچ کالازمی نتیجہ ہے۔ اس سے پہلے یہ بیماری ہمارے ملک میں اور پھیلے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ، بی جے پی کی اس جابرانہ سوچ کو ہم سب مل کرشکست دیں گے ۔ وقت ہے تبدیلی لانے کا اگر ہم نے اس موقع پر بھی غفلت اختیار کی تو اس کے ہولناک نتائج ہمیں تاریخ میں ایک بزدل قوم کے طور پر یاد کرے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں گجرات کے راج کوٹ ضلع کے ایک فیکٹری کے احاطے میں فیکٹری کے مالک سمیت پانچ لوگوں نے کوڑا چننے والے 35 سالہ دلت کو بے رحمانہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ انہیں ملہوک اور اس کی بیوی پر چور ہونے کا شبہ تھا۔ حکام نے بتایا کہ مکیش ونیا اور اس کی بیوی کی پٹائی کی گئی ۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہو گیا تھا۔ رداڈیا انڈسٹریز کے مالک سمیت پانچ ملزمان کو ایس سی ایس ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔یہ وہی سوچ ہے جس نے افرازالاسلام کو بے رحمانہ اور وحشیانہ طریقہ سے شہید کیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...