پریم لتا اور دیگر 6افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔ ہوناور عدالت کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 9:42 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 10؍فروری (ایس او نیوز)ہوناور جے ایم ایف سی عدالت نے رامچندرا پور مٹھ کے راگھویشورا سوامی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پریم لتا کے علاوہ دیگر 6افراد پر فوجداری(کریمنل) مقدمہ درج کرنے کا حکم سنایا ہے۔

عدالت نے مذکورہ افراد کو آئندہ سماعت کے دوران عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیتے ہوئے سمن بھی جاری کیے ہیں۔یاد رہے کہ پریم لتا نے راگھویشور پر عصمت دری اور جنسی استحصال کا الزام عاید کیا تھا جس کے بعد جوابی شکایت میں پریم لتا اس کے شوہر اور دیگر کچھ افراد پر سوامی کو بلیک میل کرنے سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپی گئی تھی اور کچھ دن پہلے سی آئی ڈی نے پریم لتا اور دیگر ملزمان کے خلاف ناکافی ثبوتوں کی بات کہتے ہوئے عدالت میں ’بی رپورٹ‘ داخل کردی تھی۔ مگر عدالت نے اس ’بی رپورٹ‘ کو مسترد کردیااورپولیس کونئے سرے سے تحقیقات کے لئے کریمنل مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔عصمت دری کے معاملے میں سی آئی ڈی کی طرف راگھویشور سوامی کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ کو بھی عدالت نے ایک مہینے پہلے مسترد کردیاتھا اور عدالت کو بے قصور قرار دیتے ہوئے عصمت دری کے دو معاملات سے بھی انہیں بری کردیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔