رافیل سودا: سی اے جی کی رپورٹ پر راہل گاندھی نے کساطنز؛ مودی کو کہا، انل امبانی کے مڈل مین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th February 2019, 12:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی رافیل ڈیل کو لے کر مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں۔منگل کو ایک بار پھر انہوں نے پریس کانفرنس کر کے پی ایم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ رافیل ڈیل میں وہ انل امبانی کے مڈل مین کی طرح کام کر رہے تھے۔

اسی دوران جب ان سے رافیل ڈیل پر کیگ کی رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو راہل نے کیگ کو ’چوکیدار آڈیٹر جنرل‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیگ راجیو مہرشی سے صحیح رپورٹ کی توقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ اس دفاعی سودے کا حصہ رہے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ کیگ کی رپورٹ نریندر مودی کی رپورٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ چوکیدار کی طرف سے چوکیدار کے لیے لکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رافیل معاملے میں بہت سارے ثبوت سامنے آئے ہیں۔موجودہ کیگ خود اس دفاعی سودے سے جڑے فیصلے میں ملوث ہیں، ایسے میں وہ صحیح رپورٹ نہیں دے سکتے۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کو راہل گاندھی نے کہا کہ اب صاف ہو گیا ہے کہ رافیل سودے میں گھوٹالہ ہوا ہے۔ایک ای میل سامنے آیا ہے۔وزیر اعظم مودی انل امبانی کے مڈل مین کی طرح کام کر رہے تھے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ انل امبانی نے فرانس کے وزیر دفاع کو سودے کی معلومات دی۔یعنی انہیں پہلے ہی پتہ تھا۔جبکہ ایچ اے ایل، ڈیفنس منسٹر اور خارجہ سیکرٹری کو بھی یہ معلوم نہیں تھا۔پی ایم کو یہ بتانا چاہیے کہ آخر انل امبانی کو ڈیل سے 10 دن پہلے ہی کس طرح سب پتہ چل گیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے رافیل میں بدعنوانی کا معاملہ تھا، لیکن اب آفیشیل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...