رافیل سودا: سپریم کورٹ نے مرکز سے رافیل خریداری کی تفصیلات طلب کیں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 9:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رافیل ڈیل پر جاری تنازعہ کو لے کر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے خریداری کے عمل کی مکمل تفصیلات مانگی ہے۔سپریم کورٹ نے مرکز سے سیل بند لفافے میں اس فیصلے کے عمل کی تفصیلات دینے کو کہا ہے جس کے بعد رافیل جیٹ کی خریداری کو لے کر فرانس کی کمپنی دیساایوی ایشن سے ڈیل ہوئی۔کورٹ نے کہا کہ مرکز 29 اکتوبر تک تفصیلات پیش کردے۔معاملے کی اگلی سماعت 31 اکتوبر کو ہوگی۔آپ کو بتا دیں کہ اپوزیشن رافیل جیٹ کی قیمتوں کو لے کر حکومت پر سنگین الزام لگا رہا ہے اور اسی کے تحت معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔حالانکہ بنچ نے واضح کیا ہے کہ وہ درخواستوں میں لگائے گئے الزامات کو ذہن میں نہیں رکھ رہا ہے۔رافیل سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے مرکز سے یہ رپورٹ طلب کی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کول اور جسٹس ایس کے جوزف کی بنچ نے صاف کہا ہے کہ وہ ڈیفنس فورسز کے لئے رافیل طیاروں کی قیمت پر کوئی رائے کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔بنچ نے کہاکہ ہم حکومت کو کوئی نوٹس جاری نہیں کر رہے ہیں، ہم صرف فیصلہ سازی کے عمل کی قانونی حیثیت سے مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔بنچ نے یہ بھی صاف کیا ہے کہ وہ رافیل ڈیل کے تکنیکی ڈٹیلس اور قیمت کے بارے میں معلومات نہیں چاہتا ہے۔وہیں، مرکزی حکومت نے رافیل ڈیل پر دائر کی گئی درخواستوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔مرکز نے دلیل دی کہ سیاسی فائدے کے لئے رافیل پرپی آئی ایل ایس دائر کی گئی ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ رافیل سودا قومی سلامتی سے منسلک ہے اور ایسے مسائل کی عدالتی جائزہ نہیں کیا جا سکتی ہے۔وہیں کانگریس لیڈر اور آر ٹی آئی کارکن تحسین پوناوالا نے رافیل سودے کے سلسلے میں دائر اپنی پٹیشن واپس لے لی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ بنچ رافیل سودے کو لے کر دائر کئی درخواستوں پر سماعت کر رہی ہے۔سپریم کورٹ کی یہ ہدایت ایسے وقت میں آئی ہے جب وزیر دفاع نرملا سیتا رمن تین دن کے دورے پر آج رات فرانس کے لئے روانہ ہو رہی ہیں۔وزیر دفاع کا یہ دورہ فرانسیسی کمپنی دیس ایوی ایشن سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری پر اٹھے تنازعہ کے پس منظر میں ہو رہا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سیتا رمن اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا بنانے کے طور طریقوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔ ذرائع کے مطابق سیتا رمن58,000کروڑ روپے کے سودے کے تحت ہندوستانی فضائیہ کو دیسا کے ذریعہ سے 36 رافیل جیٹ طیاروں کی فراہمی کی پیش رفت کا جائزہ لیں گی۔آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس میں 10 اپریل 2015 کو اس وقت کے فرانسیسی صدر فرانسوااولاند کے ساتھ بات چیت کے بعد 36 رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری کا اعلان کیا تھا۔23 ستمبر 2016 کو حتمی طور پر یہ سودا پکا ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...